/*--------------Headlines News Widget By docasifsadiq.blogspot.com----------*/ .ticker-wrapper.has-js{margin:20px 0;padding:0 20px;width:780px;height:32px;display:block;-webkit-border-radius:15px;-moz-border-radius:15px;border-radius:15px;background-color:#f8f0db;font-size:.75em} .ticker{width:710px;height:23px;display:block;position:relative;overflow:hidden;background-color:#f8f0db} .ticker-title{padding-top:9px;color:#900;font-weight:700;background-color:#f8f0db;text-transform:uppercase} .ticker-content{margin:0;padding-top:9px;position:absolute;color:#1F527B;font-weight:700;background-color:#f8f0db;overflow:hidden;white-space:nowrap;line-height:1.2em} .ticker-content a{text-decoration:none;color:#1F527B} .ticker-content a:hover{text-decoration:underline;color:#0D3059} .ticker-swipe{padding-top:9px;position:absolute;top:0;background-color:#f8f0db;display:block;width:800px;height:23px} .ticker-swipe span{margin-left:1px;background-color:#f8f0db;border-bottom:1px solid #1F527B;height:12px;width:7px;display:block} .ticker-controls{padding:8px 0 0;list-style-type:none;float:left} .ticker-controls li{padding:0;margin-left:5px;float:left;cursor:pointer;height:16px;width:16px;display:block} .ticker-controls li.jnt-play-pause{background-image:url(../images/controls.png);background-position:32px 16px} .ticker-controls li.jnt-play-pause.over{background-position:32px 32px} .ticker-controls li.jnt-play-pause.down{background-position:32px 0} .ticker-controls li.jnt-play-pause.paused{background-image:url(../images/controls.png);background-position:48px 16px} .ticker-controls li.jnt-play-pause.paused.over{background-position:48px 32px} .ticker-controls li.jnt-play-pause.paused.down{background-position:48px 0} .ticker-controls li.jnt-prev{background-image:url(../images/controls.png);background-position:0 16px} .ticker-controls li.jnt-prev.over{background-position:0 32px} .ticker-controls li.jnt-prev.down{background-position:0 0} .ticker-controls li.jnt-next{background-image:url(../images/controls.png);background-position:16px 16px} .ticker-controls li.jnt-next.over{background-position:16px 32px} .ticker-controls li.jnt-next.down{background-position:16px 0} .js-hidden{display:none} .no-js-news{padding:10px 0 0 45px;color:#F8F0DB} .left .ticker-controls,.left .ticker-content,.left .ticker-title,.left .ticker{float:left} .left .ticker-controls{padding-left:6px} .right .ticker-controls,.right .ticker-content,.right .ticker-title,.right .ticker{float:right} .right .ticker-controls{padding-right:6px} /*########Default Style by MBT#########*/ .ticker-wrapper.has-js{margin:0 0 -200px;padding:0;width:98%;min-height:242px;display:block;border-radius:0;background-color:#fff;border:0 solid #eee;font-size:12px;overflow:hidden} .ticker{width:80%;height:42px;display:block;position:relative;overflow:visible;background-color:#fff} .ticker-title{background:#71db00;padding:9px 10px;color:#FFF;font-size:16px;font-family:oswald;text-transform:uppercase;text-shadow:1px 1px 6px #666} .ticker-title:after{left:90px;top:10px;height:0;width:0;position:absolute;content:" ";pointer-events:none;margin-left:0;margin-top:1px;border-left:13px solid #71db00;border-top:10px solid transparent;border-bottom:10px solid transparent;-moz-transform:scale(.9999)} .ticker-content{background-color:#fff;margin-left:18px!important;color:#444;margin-top:1px!important;overflow:visible!important; padding-top: 2px!important;} .ticker-swipe{background-color:#fff;position:relative;top:6px;left:110px!important} .ticker-swipe span{margin-left:1px;background-color:#fff;border-bottom:1px solid #333;height:12px;width:7px} .ticker-controls{padding: 0px!important;margin: 17px 0 0 10px!important;list-style-type:none;position:relative;right:-50px} .ticker-controls li{padding:0;margin-left:5px;float:left;cursor:pointer;height:16px;width:16px;display:block} .ticker-controls li a{border:0px!important; padding:0px!important;} .ticker-controls li.jnt-play-pause,.ticker-controls li.jnt-play-pause.paused,.ticker-controls li.jnt-play-pause.paused.over,.ticker-controls li.jnt-prev,.ticker-controls li.jnt-play-pause.over,.ticker-controls li.jnt-next{position:absolute;background:none} .ticker-controls li.jnt-play-pause:after,.ticker-controls li.jnt-play-pause.over:after{content:"\f04c";font-size:13px;color:#71db00;font-family:fontAwesome;position:relative;left:1.8em} .ticker-controls li.jnt-play-pause.paused:after,.ticker-controls li.jnt-play-pause.paused.over:after{content:"\f04b";font-size:13px;color:#71db00;font-family:fontAwesome;position:relative;left:1.8em} .ticker-controls li.jnt-prev:after{content:"\f04a";font-size:13px;color:#71db00;font-family:fontAwesome;position:relative;left:0} .ticker-controls li.jnt-next:after{content:"\f04e";font-size:13px;color:#71db00;font-family:fontAwesome;position:relative;left:3.6em} .ticker .iauthor:before, .ticker .icomments:before, .ticker .idate:before{font-family:fontAwesome;position:relative;padding-right:8px;color:#fff} .ticker .iauthorpic{width:17px!important;height:17px!important;border-radius:50%;float:none;display:inline-block!important;margin-right:3px;position:relative; top: 6px;border: 1px solid #eeeeee; -moz-box-shadow: 1px 1px 5px rgba(0, 0, 0, .1); -webkit-box-shadow: 1px 1px 5px rgba(0, 0, 0, .1); box-shadow: 1px 1px 5px rgba(0, 0, 0, .1); padding: 3px; } .ticker span {padding-right:5px; font-family:Oswald; font-weight:normal} .ticker .icomments a{color:#71db00;font-size:11px} .ticker .icomments a:hover{text-decoration:underline} .ticker .icomments:before{content:'\f086';padding:0 3px 0 0px;color:#777;position:relative; top:-1px} .ticker .idate{font-size:11px;padding-right:7px;} .ticker .idate:before{content:'\f073';padding:0 5px;color:#777; position:relative; top:-1px} .ticker .mbttitle{font-family:oswald;font-size:14px;color:#71db00!important;font-weight:400;text-decoration:none;} .ticker .mbttitle:hover{text-decoration:underline} /*------ CSS3 Tooltip by MBT -------------*/ .ticker .tooltip{outline:none;text-decoration:none!important;position:relative} .ticker .tooltip strong{line-height:30px} .ticker .tooltip > span{width:290px; white-space: normal; padding:15px 15px 0px 15px;opacity:0;top:170%;visibility:hidden;z-index:10;position:absolute;font-family:Arial;font-size:12px;font-style:normal;border-radius:2px;box-shadow:2px 2px 5px #999;-webkit-transition-property:opacity,margin-top,visibility,margin-left;-webkit-transition-duration:0.4s,0.3s,0.4s,.3s;-webkit-transition-timing-function:ease-in-out,ease-in-out,ease-in-out,ease-in-out;transition-property:opacity,margin-top,visibility,margin-left;transition-duration:0.4s,0.3s,0.4s,.3s;transition-timing-function:ease-in-out,ease-in-out,ease-in-out,ease-in-out} .ticker .tooltip > span img{float:right;width:130px;margin:0 0 30px 10px;padding: 0;border: none;} .ticker .tooltip:hover > span{opacity:1;text-decoration:none;visibility:visible;overflow:visible;display:inline;margin-left:0px} .ticker .tooltip span b{width:15px;height:15px;margin-left:20px;bottom:-9px;display:block;position:absolute;-webkit-transform:rotate(-45deg);-moz-transform:rotate(-45deg);-o-transform:rotate(-45deg);transform:rotate(-45deg);display:none\0/;*display:none} .ticker .tooltip > span{color:#fff; background:#71db00;border:1px solid #94fb26} .ticker .tooltip span b{margin-top:-19px;top:10px;background:#71db00;border-top:1px solid #94fb26;border-right:1px solid #94fb26;border-bottom:1px solid #71db00;border-left:1px solid #71db00} @media only screen and (max-width:480px) { .ticker-content {margin-left: -5px!important;padding-top: 4px!important;}.ticker-title{font-size:10px!important;padding:5px!important;} .ticker-controls, .ticker .icomments, .ticker .idate, .ticker .iauthor, .ticker .iauthorpic, .ticker-title:after {display:none;}}

29 May 2020

شمشیرِ بے نیام، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ( قسط نمبر-15

شمشیرِ بے نیام، 
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
( قسط نمبر-15)

مجاہدین لشکرِ کفار میں گم ہو گئے تھے ۔لیکن ان کا جذبہ قائم تھا۔ ان کی للکار اور ان کے نعرے سنائی دےرہے تھے۔ سالار سپاہیوں کی طرح لڑ رہے تھے ۔ان کاعَلَم بلند تھا ۔تھوڑی ہی دیر بعد عَلَم گرنے لگا…… عَلَم گرتا تھا اور اٹھتا تھا ۔عبداﷲ ؓبن رواحہ نے دیکھ لیا۔ سمجھ گئے کہ عَلَم بردار زخمی ہے اور اب وہ عَلَم کو سنبھال نہیں سکتا ۔عَلَم بردار سپہ سالار خود تھا۔ یہ جعفرؓ بن ابی طالب تھے۔ عبداﷲؓ بن رواحہ ان کی طرف دوڑے ۔ان تک پہنچنا ممکن نظر نہیں آتا تھا۔عبداﷲؓ جعفر ؓتک پہنچے ہی تھے کہ جعفرؓ گر پڑے۔ ان کا جسم خون میں نہا گیا تھا ۔جسم پر شاید ہی کوئی ایسی جگہ تھی جہاں تلوار یا برچھی کا کوئی زخم نہ تھا۔جعفر ؓگرتے ہی شہید ہو گئے۔عبداﷲ ؓنے پرچم اٹھا کر بلند کیا اور نعرہ لگا کر مجاہدین کو بتایا کہ انہوں نے عَلَم اور سپہ سالاری سنبھال لی ہے۔ تفصیل سے پڑھئے
یہ دشمن کی فوج کاایک حصہ تھا جس کی تعدا ددس سے پندرہ ہزار تک تھی۔یہ تمام تر نفری غسانی عیسائیوں کی تھی جو اس معرکے کو مذہبی جنگ سمجھ کر لڑ رہے تھے۔اتنی زیادہ تعداد کے خلاف تین ہزار مجاہدین کیا کر سکتے تھے۔لیکن ان کی قیادت اتنی دانشمند اور عسکری لحاظ سے اتنی قابل تھی کہ اس کے تحت مجاہدین جنگی طریقے اور سلیقے سے لڑ رہے تھے۔ ان کا انداز لٹھ بازوں والا نہیں تھا۔مگر دشمن کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ مجاہدین بکھرنے لگے یہاں تک کہ بعض اس انتشار اور دشمن کے دباؤ اور زور سے گھبرا کر معرکے سے نکل گئے ۔لیکن وہ بھاگ کر کہیں گئے نہیں ۔قریب ہی کہیں موجود رہے۔باقی مجاہدین انتشار کا شکار ہونے سے یوں بچے کہ وہ چار چار ‘پانچ پانچ اکھٹے ہوکر لڑتے رہے۔جنگی مبصرین نے لکھا ہے کہ غسانی مسلمانوں کی اس افراتفری کی کیفیت سے کچھ بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔ جسکی وجہ یہ ہے کہ مسلمان اتنی بے جگری سے اور ایسی مہارت سے لڑ رہے تھے کہ غسانیوں پر ان کارعب طاری ہو گیا۔وہ سمجھتے تھے کہ مسلمانوں کا بکھر جانا بھی ان کی کوئی چال ہے ۔مؤرخ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کے سالاروں اور کمانداروں نے اس صورتِ حال کو یوں سنبھالا کہ اپنے آدمیوں کو معرکے سے نکالنے لگے۔تاکہ انہیں منظم کیا جا سکے۔اس دوران عَلَم ایک بار پھر گر پڑا۔ تیسرے سپہ سالار عبداﷲ ؓبن رواحہ بھی شہید ہو گئے۔اب کے مجاہدین میں بد دلی نظر آنے لگی۔ رسولِ کریمﷺ نے یہی تین سالار مقرر کیے تھے۔ اب مجاہدین کو سپہ سالار خود مقررکرنا تھا۔عَلَم گرا ہوا تھا جو شکست کی نشانی تھی۔ایک سرکردہ مجاہد ثابتؓ بن اَرقم نے عَلَم اٹھاکر بلند کیا اور نعرہ لگانے کے انداز سے کہا۔’’اپنا سپہ سالار کسی کو بنا لو،عَلَم کو میں بلند رکھوں گا۔میں ……ثابت بن ارقم…… ‘‘مؤرخ ابنِ سعد نے لکھا ہے کہ ثابتؓ اپنے آپ کو سپہ سالاری کے قابل نہیں سمجھتے تھے اور وہ مجاہدین کی رائے کے بغیر سپہ سالار بننا بھی نہیں چاہتے تھے،کیونکہ نبی کریمﷺ کا حکم تھا کہ تین سالار اگر شہید ہو جائیں تو چوتھے سپہ سالار کا انتخاب مجاہدین خود کریں۔ثابتؓ کی نظر خالد ؓبن ولید پر پڑی جو قریب ہی تھے۔مگر خالدؓ بن ولید کو مسلمان ہوئے ابھی تین ہی مہینے ہوئے تھے۔اس لیے انہیں اسلامی معاشر ت میں ابھی کوئی حیثیت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ثابت ؓبن ارقم خالدؓ کے عسکری جوہر اور جذبے سے واقف تھے۔انہوں نے عَلَم خالدؓ کی طرف بڑھایا۔’’بے شک! اس رتبے کے قابل تم ہو خالدؓ۔‘‘
’’خالد……خالد……خالد……‘‘ہر طرف سے آوازیں بلند ہونے لگیں۔’’خالد ہمارا سپہ سالار ہے۔‘‘خالدؓ نے لپک کر عَلَم ثابتؓ سے لے لیا۔غسانی لڑ تو رہے تھے لیکن ذرا پیچھے ہٹ گئے تھے۔خالدؓ کو پہلی بار آزادی سے قیادت کے جوہر دِکھانے کا موقع ملا ۔انہوں نے چند ایک مجاہدین کو اپنے ساتھ رکھ لیا اور ان سے قاصدوں کا کام لینے لگے۔خود بھی بھاگ دوڑ کر نے لگے۔لڑتے بھی رہے۔اس طرح انہوں نے مجاہدین کو جو لڑنے کے قابل رہ گئے تھے۔یکجا کرکے منظم کرلیااور انہیں پیچھے ہٹالیا ۔غسانی بھی پیچھے ہٹ گئے اور دونوں طرف سے تیروں کی بوچھاڑیں برسنے لگیں۔ فضاء میں ہر طرف تیراُڑ رہے تھے۔

خالدؓ نے صورتِ حال کا جائزہ لیا ۔اپنی نفری اور اس کی کیفیت دیکھی ۔تو ان کے سامنے یہی ایک صورت رہ گئی تھی کہ معرکہ ختم کردیں۔ دشمن کو کمک بھی مل رہی تھی ۔لیکن خالدؓ پسپا نہیں ہونا چاہتے تھے۔پسپائی بجا تھی ،لیکن خطرہ یہ تھا کہ دشمن تعاقب میں آئے گا۔ جس کانتیجہ مجاہدین کی تباہی کے سوا کچھ نہ ہوگا۔خالدؓ نے سوچ سوچ کر ایک دلیرانہ فیصلہ کیا ۔وہ مجاہدین کے آگے ہو گئے اور غسانیوں پر ہلّہ بول دیا۔مجاہدین نے جب اپنے سپہ سالار اور اپنے عَلَم کو آگے دیکھا تو ان کے حوصلے تروتازہ ہو گئے ۔یہ ہلّہ اتنا دلیرانہ اور اتنا تیز تھا کہ کثیر تعداد غسانی عیسائیوں کے قدم اکھڑ گئے۔مجاہدین کے ہلّے اور ان کی ضربوں میں قہر تھا۔مؤرخ لکھتے ہیں اور حدیث بھی ہے کہ اس وقت تک خالدؓ کے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ چکی تھیں۔خالدؓ دراصل غسانیوں کو بک

ھیر کر مجاہدین کو پیچھے ہٹانا چاہتے تھے۔اس میں وہ کامیاب رہے۔انہوں نے اپنے اور مجاہدین کے جذبے اوراسلام کے عشق کے بل بوتے پر یہ دلیرانہ حملہ کیا تھا۔حملہ اور ہلّہ کی شدت نے تو پورا کام کیا لیکن غسانی مجاہدین کی غیر معمولی دلیری سے مرعوب ہو گئے اور پیچھے ہٹ گئے۔ان میں انتشار پیدا ہو گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی مجاہدین کے دائیں پہلو کے سالار قطبہؓ بن قتاوہ نے غسانیوں کے قلب میں گھس کر ان کے سپہ سالار’’ مالک‘‘ کو قتل کر دیا۔اس سے غسانیوں کے حوصلے جواب دے گئے اور وہ تعداد کی افراط کے باوجود بہت پیچھے چلے گئے اور منظم نہ رہ سکے۔خالد ؓنے اسی لیے یہ دلیرانہ حملہ کرایا تھا کہ مجاہدین کو تباہی سے بچایا جا سکے۔وہ انہوں نے کر لیااور مجاہدین کو واپسی کا حکم دے دیا۔اس طرح یہ جنگ ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہو گئی۔جب مجاہدین خالدؓ بن ولید کی قیادت میں مدینہ میں داخل ہوئے تو مدینہ میں پہلے ہی خبرپہنچ چکی تھی کہ مجاہدین پسپا ہو کر آرہے ہیں۔مدینہ کے لوگوں نے مجاہدین کو طعنے دینے شروع کردیئے کہ وہ بھاگ کر آئے ہیں۔خالدؓ نے رسولِ اکرمﷺ کے حضور معرکے کی تمام تر روئیداد پیش کی۔ لوگوں کے طعنے بلند ہوتے جا رہے تھے۔
’’خاموش ہو جاؤ!‘‘ رسولِ کریمﷺ نے بلند آواز سے فرمایا’’ یہ میدانِ جنگ کے بھگوڑے نہیں ……یہ لڑ کر آئے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے۔خالد اﷲ کی تلوار ہے ۔‘‘ابنِ ہشام، واقدی اور مغازی لکھتے ہیں کہ رسولِ کریمﷺ کے یہ الفاظ خالدؓبن ولید کا خطاب بن گئے۔’’سیف اﷲ ۔اﷲکی شمشیر ۔‘‘اس کے بعد یہ شمشیر، اﷲکی راہ میں ہمیشہ بے نیام رہی۔

تاریخ میں یە بھی آیا ہے کہ جنگ موتہ چھ دن تک جاری رھی مسلمانوں کے پانچ سو اور بنو غسان کے دو ہزار جنگو مارے گۓ. اور یہ بھی آیا ہے کہ جب حضرت خالد مسلمانوں کا امیر بنا تو حضرت خالد نے امیر بنتے ہی جنگ روک دی تھی اور حضرت خالد سارا دن غور کرتے رھے کہ اپنے فوج کو کس طرح عزت سے اور سہی سلامت نکال کے لیجاؤں جب رات ہوئ تو حضرت خالد کو اک ترکیب سوجھی اسنے اپنے فوج کی حیبت چینج کی کہ جو میمنہ(دایائیں) پہ تھے انکو میسرا(بائیں)پہ لے آۓ جو مقدم پہ تھے انکو موخر پہ لے آیا اور سب کے پرچم بھی بدل دۓ صبح جب رومیوں نے مسلمانوں کے لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ تو اور لوگ آگۓ ہیں یہ تو ہمنے کل نہیں دیکھے تھے اور یہ پرچم بھی نۓ ہیں تو دل میں گھبرا گۓ کہ ہم تو پہلے تین ہزار سے لڑ نہیں پارھے اور یہ تو مدینے سے اور فوج آگئ کہتے ہیں کہ حملے سے پہلے حضرت خالد نے اتنی زور سے اللہ اکبر کا نارہ لگایا کہ کچھ رومی گھوڑے سے نیچے گرگۓ. اور اتنی شدت سے حملہ کیا کے دوپہر سے پہلے ہی وہ بھاگ کھڑے ہوۓ. اور تاریخ یہ بھی کہتی ہے کہ اسلام میں صرف دو شخس اک خالد اور دوسرا حضرت زبیر یہ گھوڑے پہ بھی دونو ھاتوں سے تلوار پکڑ کے لڑتے تھے دنیاں کا اور کوئ بھی بہادر دونوں ھاتھو سے لڑنہیں سکتا تھا صرف یہ دو نوں تھے.

قبیلۂ قریش کا سردارِ اعلیٰ ابو سفیان جو کسی وقت للکار کر بات کیاکرتا تھا اور مسلمانوں کے گروہ کو ’’محمد کا گروہ‘‘ کہہ کر انہیں پلّے ہی نہیں باندھتا تھا ،اب بجھ کے رہ گیا تھا۔خالدؓ بن ولید کے قبولِ اسلام کے بعد تو ابوسفیان صرف سردار رہ گیا تھا۔یوں لگتا تھا جیسے جنگ و جدل کے ساتھ اس کا کبھی کوئی تعلق رہاہی نہیں تھا۔عثمانؓ بن طلحہ اور عمروؓ بن العاص جیسے ماہر جنگجو بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے تھے۔اس کے پاس ابھی عکرمہ
اور صفوان جیسے سالار موجود تھے لیکن ابو سفیان صاف طور پر محسوس کرنے لگا تھا کہ اس کی یعنی قریش کی جنگی طاقت بہت کمزور ہو گئی ہے۔’’تم بزدل ہو گئے ہو ابو سفیان!‘‘اس کی بیوی ہند نے ایک روز اسے کہا۔’’تم مدینہ والوں کو مہلت اور موقع دے رہے ہو کہ وہ لشکر اکھٹا کرتے چلے جائیں اور ایک روز آ کر مکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں۔‘‘’’میرے ساتھ رہ ہی کون گیا ہے ہند؟‘‘ابو سفیان نے مایوسی کے عالم میں کہا۔’’مجھے اس شخص کی بیوی کہلاتے شرم آتی ہے جو اپنے خاندان اور اپنے قبیلے کے مقتولین کے خون کا انتقام لینے سے ڈرتا ہے۔‘‘ہند نے کہا۔’’میں قتل کر سکتا ہوں ۔‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’میں قتل ہو سکتا ہوں۔میں بزدل نہیں،ڈرپوک بھی نہیں لیکن میں اپنے وعدے سے نہیں پھر سکتا۔کیا تم بھول گئی ہو کہ حدیبیہ میں محمد)ﷺ( کے ساتھ میرا کیا معاہدہ ہوا تھا؟اہلِ قریش اور مسلمان دس سال تک آپس میں نہیں لڑیں گے۔اگر میں معاہدہ توڑ دوں اور میدانِ جنگ میں مسلمان ہم پر غالب آ جائیں تو……‘‘’’تم مت لڑو۔‘‘ہند نے کہا۔’’قریش نہیں لڑیں گے۔ہم کسی اور قبیلے کو مسلمانوں کے خلاف لڑا سکتے ہیں۔ہمارا مقصد مسلمانوں کی تباہی ہے۔ہم مسلمانوں کے خلاف لڑنے والوں کو درپردہ مدد دے سکتے ہیں۔‘‘’’قریش کے سوا کون ہے جو مسلمانوں کے خلاف لڑنے کی جرات کرے گا؟‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’موتہ میں ہرقل اور غسان کے ایک لاکھ کے لشکر نے مسلمانوں کا کیا بگاڑ لیا تھا؟کیا تم نے سنا نہیں تھا کہ ایک لاکھ کے مقابلے میں مسلمانوں کی تعداد صرف تین ہزار تھی؟میں اپنے ق

بیلے کے کسی آدمی کو مسلمانوں کے خلاف لڑنے والے کسی قبیلے کی مدد کیلئے جانے کی اجازت نہیں دوں گا۔‘‘’’مت بھول ابو سفیان!‘‘ہند نے غضب ناک لہجے میں کہا۔’’میں وہ عورت ہوں جس نے اُحد کی لڑائی میں حمزہ کا پیٹ چاک کر کے اس کا کلیجہ نکالا اور اسے چبایا تھا ۔تم میرے خون کو کس طرح ٹھنڈا کر سکتے ہو؟‘‘’’تم نے حمزہ کا نہیں اس کی لاش کا پیٹ چاک کیا تھا۔‘‘ابو سفیان نے ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ لاکرکہا۔’’مسلمان لاشیں نہیں اور وہ جو کچھ بھی ہیں ،خدا کی قسم! میں معاہدہ نہیں توڑوں گا۔‘‘’’معاہدہ تو میں بھی نہیں توڑوں گی۔‘‘ہند نے کہا۔’’لیکن مسلمانوں سے انتقام ضرور لوں گی اور یہ انتقام بھیانک ہوگا۔قبیلۂ قریش میں غیرت والے جنگجو موجود ہیں۔‘‘’’آخر تم کرنا کیا چاہتی ہو؟‘‘ابو سفیان نے پوچھا۔’’تمہیں جلدی پتا چل جائے گا۔‘‘ہند نے کہا۔

مکہ کے گردونواح میں خزاعہ اور بنو بکر دو قبیلے آباد تھے۔ان کی آپس میں بڑی پرانی عداوت تھی۔حدیبیہ میں جب مسلمانوں اور قریش میں صلح ہو گئی اور دس سال تک عدمِ جارحیت کا معاہدہ ہو گیا تو یہ دونوں قبیلے اس طرح اس معاہدے کے فریق بن گئے کہ قبیلۂ خزاعہ نے مسلمانوں کا اور قبیلہ بنو بکر نے قریش کا اتحادی بننے کا اعلان کر دیا تھا۔معاہدہ جو تاریخ میں صلح حدیبیہ کے نام سے مشہور ہوا،خزاعہ اور بنو بکر کے لئے یوں فائدہ مند ثابت ہوا کہ دونوں قبیلوں کی آئے دن کی لڑائیاں بند ہو گئیں۔اچانک یوں ہوا کہ بنو بکر نے ایک رات خزاعہ کی ایک بستی پر حملہ کر دیا۔یہ کوئی بھی نہ جان سکا کہ بنو بکر نے معاہدہ کیوں توڑ دیا ہے۔ایک روایت ہے کہ اس کے پیچھے ہند کا ہاتھ تھا۔خزاعہ چونکہ مسلمانوں کے اتحادی تھے،اس لیے ہند نے اس توقع پر خزاعہ پر بنو بکر سے حملہ کرایا تھا کہ خزاعہ مسلمانوں سے مدد مانگیں گے اور مسلمان ان کی مدد کو ضرور آئیں گے اور وہ جب بنو بکر پر حملہ کریں گے تو قریش مسلمانوں پر حملہ کردیں گے۔ایک روایت یہ ہے کہ یہ غسانی عیسائیوں اور یہودیوں کی سازش تھی۔انہوں نے سوچا تھا کہ قریش اور مسلمانوں کے اتحادیوں کو آپس میں لڑا دیا جائے تو قریش اور مسلمانوں کے درمیان لڑائی ہو جائے گی۔بنو بکر خزاعہ کے مقابلے میں طاقتور قبیلہ تھا۔غسّانیوں اور یہودیوں نے بنو بکر کی ایک لڑکی اغواکرکے قبیلہ خزاعہ کی ایک بستی میں پہنچا دی اور بنو بکر کے سرداروں سے کہا کہ خزاعہ نے ان کی لڑکی کو اغواء کر لائے ہیں،بنو بکر نے جاسوسی کی اور پتا چلا کہ ان کی لڑکی واقعی خزاعہ کی ایک بستی میں ہے۔ہند نے اپنے خاوند ابو سفیان کو بتائے بغیر قریش کے کچھ آدمی بنو بکر کو دے دیئے۔ان میں قریش کے مشہور سالار عکرمہ اور صفوان بھی تھے۔چونکہ حملہ رات کو کیا گیا تھا،اس لیے خزاعہ کے بیس آدمی مارے گئے۔یہ راز ہر کسی کو معلوم ہو گیاکہ بنو بکر کے حملے میں قریش کے آدمی مدد کیلئے گئے تھے۔خزاعہ کا سردار اپنے ساتھ دو تین آدمی لے کر مدینہ چلا گیا۔خزاعہ غیر مسلم قبیلہ تھا ۔خزاعہ کے یہ آدمی حضورﷺ کے پاس پہنچے اور آپﷺ کو بتایا کہ بنو بکر نے قریش کی پشت پناہی سے حملہ کیا اور قریش کے کچھ جنگجو بھی اس حملے میں شریک تھے۔خزاعہ کے ایلچی نے حضورﷺ کو بتایا کہ عکرمہ اور صفوان بھی اس حملے میں شامل تھے۔رسولِ اکرمﷺ غصے میں آگئے۔یہ معاہدے کی خلاف ورزی تھی ۔آپﷺ نے مجاہدین کو تیاری کا حکم دے دیا۔

مؤرخ لکھتے ہیں کہ رسول اﷲﷺ کارد ِ عمل بڑا ہی شدید تھا۔اگر معاملہ صرف بنو بکراور خزاعہ کی آپس میں لڑائی کا ہوتا تو حضورﷺ شاید کچھ اور فیصلہ کرتے لیکن بنو بکر کے حملے میں قریش کے نامی گرامی سالار عکرمہ اور صفوان بھی شامل تھے۔اس لیے آپﷺ نے فرمایا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ذمہ داری اہلِ قریش پر عائد ہوتی ہے۔’’ابو سفیان نے صلح حدیبیہ کی خلاف ورزی کی ہے۔‘‘مدینہ کی گلیوں اور گھروں میں آوازیں سنائی دینے لگیں۔’’رسول اﷲﷺ کے حکم پر ہم مکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔اب قریش کو ہم اپنے قدموں میں بٹھا کر دم لیں گے۔‘‘رسول اﷲﷺ نے مکہ پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا۔ابو سفیان کو اتنا ہی پتا چلا تھاکہ بنو بکر نے خزاعہ پر شب خون کی طرز کا حملہ کیا ہے اور خزاعہ کے کچھ آدمی مارے گئے ہیں ۔اسے یاد آیا کہ عکرمہ اور صفوان صبح سویرے گھوڑوں پر سوار کہیں سے آ رہے تھے،اس نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ کہاں سے آ رہے ہیں ؟تو انہو ں نے جھوٹ بولا تھا کہ وہ گھڑ دوڑ کیلئے گئے تھے۔دوپہر کے وقت جب اسے پتا چلا کہ بنو بکر نے خزاعہ پر حملہ کیاہے تو اس نے عکرمہ اور صفوان کو بلایا۔’’تم دونوں مجھے کس طرح یقین دلا سکتے ہو کہ خزاعہ کی بستی پر بنوبکر کے حملے میں تم شریک نہیں تھے؟‘‘ابو سفیان نے ان سے پوچھا۔’’کیا تم بھول گئے ہو کہ بنو بکر ہمارے دوست ہیں؟‘‘صفوان نے کہا ۔’’اگر دوست مدد کیلئے پکاریں تو کیا تم دوستوں کو پیٹھ دکھاؤ گے؟‘‘’’میں کچھ بھی نہیں بھولا۔‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’خدا کی قسم! تم بھول گئے ہو کہ قبیلۂ قریش کا سردار کون ہے……میں ہوں تمہارا سردار……میری اجازت کے بغیر تم کسی اور کا ساتھ

نہیں دے سکتے۔‘‘’’ابو سفیان! ‘‘عکرمہ نے کہا۔’’میں تمہیں اپنے قبیلے کا سردار مانتا ہوں ۔تمہاری کمان میں لڑائیاں لڑی ہیں۔تمہارا ہر حکم ماناہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم قبیلے کے وقار کو مجروح کرتے چلے جا رہے ہو۔تم نے اپنے دل پر مدینہ والوں کا خوف طاری کر لیا ہے۔‘‘’’اگر میں قبیلے کا سردار ہوں تو میں کسی کو ایساجرم بخشوں گا نہیں جو تم نے کیا ہے۔‘‘ابو سفیان نے کہا-
’’ابو سفیان!‘‘ عکرمہ نے کہا۔’’وہ وقت تمہیں یاد ہو گا جب خالد مدینہ کو رخصت ہوا تھا۔تم نے اسے بھی دھمکی دی تھی اور میں نے تمہیں کہا تھا کہ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اُس عقیدے کا پیروکار ہو جائے جسے وہ اچھا سمجھتا ہے اور میں نے تمہیں یہ بھی کہا تھاکہ تم نے اپنا رویہ نہ بدلا تو میں بھی تمہارا ساتھ چھوڑنے اور محمد)ﷺ( کی اطاعت قبول کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔‘‘

’’کیا تم نہیں سمجھتے کہ باوقار لوگ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کیا کرتے؟‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’تم نے بنو بکر کاساتھ دے کر اور مسلمانوں کے اتحادی قبیلے پر حملہ کرکے اپنے قبیلے کا وقار تباہ کر دیاہے۔ اگر تم یہ سوچ رہے ہو کہ محمد)ﷺ( نے مکہ پر حملہ کر دیا تو تم حملہ پسپا کردو گے۔تو تم خوش فہمی میں مبتلا ہو۔کون سے میدان میں تم نے مسلمانوں کو شکست دی ہے؟کتنا لشکر لے کر تم نے مدینہ کو محاصرے میں لیا تھا؟‘‘’’وہاں سے پسپائی کا حکم تم نے دیا تھا۔‘‘صفوان نے کہا۔’’تم نے ہار مان لی تھی۔‘‘’’میں تم جیسے ضدی ا ور کوتاہ بیں آدمیوں کے پیچھے پورے قبیلے کو ذلیل و خوار نہیں کرواؤں گا۔‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’میں مسلمانوں کے ساتھ ابھی چھیڑ خانی نہیں کر سکتا۔میں محمد)ﷺ( کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ایک دوست قبیلے نے مسلمانوں کے ایک دوست قبیلے پر حملہ کیا ہے اور اس میں قریش کے چند ایک آدمی شامل ہو گئے تھے،تو اس سے یہ مطلب نہ لیا جائے کہ میں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔میں محمد)ﷺ( کو بتاؤں گا کہ قبیلۂ قریش حدیبیہ کے معاہدے پر قائم ہے۔‘‘وہ عکرمہ اور صفوان کو وہیں کھڑا چھوڑ کروہاں سے چلا گیا۔ابو سفیان اسی روز مدینہ کو روانہ ہو گیا۔اہلِ مکہ حیران تھے کہ ابو سفیان اپنے دشمن کے پاس چلا گیا ہے۔اس کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں ۔اس کی بیوی ہند پھنکارتی پھر رہی تھی۔مدینہ پہنچ کر ابو سفیان نے جس دروازے پردستک دی وہ اس کی اپنی بیٹی اُمّ ِ حبیبہؓ کاگھر تھا۔دروازہ کھلا۔بیٹی نے اپنے باپ کو دیکھا تو بیٹی کے چہرے پر مسرت کے بجائے بے رُخی کا تاثر آگیا۔بیٹی اسلام قبول کر چکی تھی اور باپ اسلام کا دشمن تھا۔’’کیا باپ اپنی بیٹی کے گھر میں داخل نہیں ہو سکتا؟‘‘ابو سفیان نے اُمّ ِ حبیبہؓ سے پوچھا۔’’اگر باپ وہ سچا مذہب قبول کرلے جو اس کی بیٹی نے قبول کیا ہے تو بیٹی باپ کی راہ میں آنکھیں بچھائے گی۔‘‘اُمّ ِ حبیبہؓ نے کہا۔’’بیٹی!‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’میں پریشانی کے عالم میں آیا ہوں ۔میں دوستی کا پیغام لے کر آیا ہوں ۔‘‘
’’بیٹی کیاکر سکتی ہے؟ ‘‘اُمّ ِ حبیبہ ؓ نے کہا۔’’آپ رسول ِ خداﷺ کے پاس جائیں۔‘‘بیٹی کی اس بے رخی پر ابو سفیان سٹپٹا اٹھا۔وہ رسولِ کریمﷺ کے گھر کی طرف چل پڑا۔راستے میں اس نے وہ شناسا چہرے دیکھے جو کبھی اہلِ قریش کہلاتے اور اسے اپنا سردار مانتے تھے۔اب اس سے بیگانے ہو گئے تھے۔وہ اسے چپ چاپ دیکھ رہے تھے۔وہ ان کا دشمن تھا۔اس نے ان کے خلاف لڑائیاں لڑی تھیں۔اُحد کی جنگ میں ابو سفیان کی بیوی ہند نے مسلمانوں کی لاشوں کے پیٹ چاک کیے اور ان کے کان اور ناکیں کاٹ کر ان کاہار بنایا اور اپنے گلے میں ڈالا تھا۔
ابو سفیان اہل ِمدینہ کی گھورتی ہوئی نظروں سے گزرتا رسولِ کریمﷺ کے ہاں جا پہنچا۔اس نے ہاتھ بڑھایا۔رسولِ کریمﷺنے مصافحہ کیا لیکن آپﷺ کی بے رخی نمایاں تھی۔رسولِ کریمﷺ کو اطلاع مل چکی تھی کہ بنو بکر نے اہلِ قریش کی مدد سے خزاعہ پر حملہ کیا ہے۔ آپﷺ اہلِ قریش کو فریب کار سمجھ رہے تھے۔ایسے دشمن کاآپﷺ کے پاس ایک ہی علاج تھا کہ فوج کشی کرو تاکہ وہ یہ نہ سمجھے کہ ہم کمزور ہیں۔
ہمان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا کرتے کہ اس کی بات بھی نہ سنیں۔میں دوستی کا پیغام لے کر آیا ہوں۔‘‘’’اگر محمد نے جو اﷲ کے رسولﷺ ہیں،تمہاری بات نہیں سنی تو ہم تمہاری کسی بات کا جواب نہیں دے سکتے۔‘‘ابو بکرؓ نے کہا۔’’ہم اس مہمان کی بات سنا کرتے ہیں جو ہماری بات سنتا ہے۔ابو سفیان! کیا تم نے محمد ﷺ کی بات سنی ہے کہ وہ اﷲ کا بھیجا ہوا رسولﷺ ہے؟کیا تم نے اﷲ کے رسولﷺ کی یہ بات نہیں سنی تھی کہ اﷲ ایک ہے اورا سکے سوا کوئی معبود نہیں۔سنی تھی تو تم رسولﷺ کے دشمن کیوں ہو گئے تھے؟‘‘’’کیا تم میری کوئی مدد نہیں کرو گے ابو بکر؟‘‘ابو سفیان نے التجا کی۔
’’نہیں ۔‘‘ابو بکر ؓنے کہا۔’’ہم اپنے رسول کے حکم کے پابند ہیں۔‘‘ابو سفیان مایوسی کے عالم میں سرجھکائے ہوئے چلا گیااورکسی سے حضرت عمرؓ کا گھر پوچھ کر ان کے سامنے جا بیٹھا۔

’’اسلام کے سب سے بڑے دشمن کو مدینہ میں دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ہے۔‘‘عمرؓ نے کہا۔’’خداکی قسم! تم اسلام قبول کرنے وا

لوں میں سے نہیں۔‘‘ابو سفیان نے عمرؓ کو مدینہ میں آنے کا مقصد بتایا اور یہ بھی کہ رسولِ کریمﷺ نے اس کے ساتھ بات تک نہیں کی اور ابو بکرؓ نے بھی اس کی مدد نہیں کی۔’’ میرے پاس اگر چیونٹیوں جیسی کمزور فوج بھی ہو تو بھی تمہارے خلاف لڑوں گا۔‘‘عمرؓ نے کہا۔’’تم میرے نہیں،میرے رسولﷺ اور میرے مذہب کے دشمن ہو۔میرا رویہ وہی ہو گا جو اﷲ کے رسولﷺ کا ہے۔‘‘ابو سفیان فاطمہؓ سے ملا۔حضرت علیؓ سے ملا لیکن کسی نے بھی ا سکی بات نہ سنی۔وہ مایوس اور نامراد مدینہ سے نکلا۔اس کے گھوڑے کی چال اب وہ نہیں تھی جو مدینہ کی طرف آتے وقت تھی۔گھوڑے کابھی جیسے سر جھکا ہوا تھا،وہ مکہ کو جا رہا تھا۔رسولِ خداﷺ نے اس کے جانے کے بعد ان الفاظ میں حکم دیا کہ مکہ پر حملہ کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں فوج تیار کی جائے ۔آپﷺ کے حکم میں خاص طور پرشامل تھاکہ جنگی تیاری اتنے بڑے پیمانے کی ہو کہ مکہ والوں کو فیصلہ کن شکست دے کر قریش کو ہمیشہ کیلئے تہہ و تیغ کر لیاجائے۔اس کے علاوہ حضورﷺ نے فرمایا کہ کوچ بہت تیز ہو گا اور اسے ایسا خفیہ رکھا جائے گا کہ مکہ والوں کو بے خبری میں دبوچ لیا جائے یا مکہ کے قریب اتنی تیزی سے پہنچا جائے کہ قریش کو مہلت نہ مل سکے کہ وہ اپنے اتحادی قبائل کو مدد کیلئے بلا سکیں ۔مدینہ میں مسلمانوں نے راتوں کوبھی سونا چھوڑ دیا۔جدھر دیکھو تیر تیار ہو رہے تھے ۔تیروں سے بھری ہوئی ترکشوں کے انبار لگتے جا رہے تھے۔برچھیاں بن رہی تھیں۔گھوڑے اور اونٹ تیار ہو رہے تھے۔تلواریں تیز ہو رہی تھیں۔عورتیں اور بچے بھی جنگی تیاریوں میں مصروف تھے۔رسولِ اکرمﷺ اور صحابہ کرامؓ بھاگتے دوڑتے نظر آتے تھے۔مدینہ میں ایک گھر تھا جس کے اندر کوئی اور ہی سرگرمی تھی۔وہ غیر مسلم گھرانہ تھا۔وہاں ایک اجنبی آیا بیٹھا تھا ۔گھر میں ایک بوڑھا تھا ،ایک ادھیڑ عمر آدمی،ایک جوان لڑکی ،ایک ادھیڑ عمر عورت اور دو تین بچے تھے۔’’میں مسلمانوں کے ارادے دیکھ آیا ہوں۔‘‘اجنبی نے کہا۔’’ان کا ارادہ ہے کہ مکہ والوں کو بے خبری میں جا لیں۔بلا شک و شبہ محمد )ﷺ(جنگی چالوں کا ماہر ہے۔اس نے جو کہا ہے وہ کر کے دکھا دے گا۔‘‘’’ہم کیا کر سکتے ہیں ؟‘‘بوڑھے نے پوچھا۔’’میرے بزرگ!‘‘ اجنبی نے کہا۔’’ہم اور کچھ نہیں کر سکتے لیکن ہم مکہ والوں کو خبر دار کر سکتے ہیں کہ تیار رہو اور اِدھراُدھر کے قبیلوں کو اپنے ساتھ ملا لواور مکہ کے راستے میں کہیں گھات لگا کر مسلمانوں پر ٹوٹ پڑو۔مکہ پہنچنے تک ان پر شب خون مارتے رہو۔مسلمان جب مکہ پہنچیں گے تو ان کا دم خم ٹوٹ چکا ہو گا۔‘‘

’’قسم اس کی جسے میں پوجتا ہوں۔‘‘بوڑھے نے جوشیلی آواز میں کہا۔’’تم عقل والے ہو۔تم خدائے یہودہ کے سچے پجاری ہو۔خدائے یہودہ نے تمہیں عقل و دانش عطا کی ہے۔کیا تم مکہ نہیں جا سکتے؟‘‘’’نہیں ۔‘‘اجنبی نے کہا۔’’مسلمان ہر غیر مسلم کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔یہ جانتے ہیں کہ میں یہودی ہوں، وہ مجھ پر شک کریں گے۔میں اپنی جان پر کھیل جاؤں گا۔ مجھے ان یہودیوں کے خون کا انتقام لینا ہے جنہیں مسلمانوں نے قتل کیا تھا۔میری رگوں میں بنو قریظہ کا خون دوڑ رہا ہے۔ یہ میرا فرض ہے کہ میں مسلمانوں کو ضربیں لگاتا رہوں اور میں اپنا یہ فرض ادا نہ کروں تو خدائے یہودہ مجھے اس کتے کی موت مارے جس کے جسم پر خارش اور پھوڑے ہوتے ہیں اور وہ تڑپ تڑپ کر مرتا ہے ۔لیکن میں نہیں چاہتا کہ میں پکڑا جاؤں۔ میں مسلمانوں کو ڈنک مارنے کیلئے زندہ رہنا چاہتا ہوں ۔‘‘’’میں بوڑھا ہوں ۔‘‘بوڑھے نے کہا۔’’مکہ دور ہے ،گھوڑے یا اونٹ پراتنا تیز سفر نہیں کر سکوں گا کہ مسلمانوں سے پہلے مکہ پہنچ جاؤں ۔یہ کام بچوں اور عورتوں کا بھی نہیں ۔میرا بیٹا ہے مگر بیمار ہے ۔‘‘’’اس انعام کو دیکھو جو ہم تمہیں دے رہے ہیں ۔‘‘اجنبی یہودی نے کہا ۔’’یہ کام کر دو ۔انعام کے علاوہ ہم تمہیں اپنے مذہب میں شامل کرکے اپنی حفاظت میں لے لیں گے۔‘‘ ’’کیا یہ کام میں کر سکتی ہوں ؟‘‘ادھیڑ عمر عورت نے کہا۔’’تم نے میری اونٹنی نہیں دیکھی ،تم نے مجھے اونٹنی کی پیٹھ پر کبھی نہیں دیکھا ۔اتنی تیز اونٹنی مدینہ میں کسی کے پاس نہیں ہے۔‘‘’’ہاں! ‘‘یہودی نے کہا۔’’تم یہ کام کر سکتی ہو ۔اونٹوں اور بکریوں کو باہر لے جاؤ۔تمہاری طرف کوئی دھیان نہیں دے گا۔تم انہیں چرانے کیلئے ہر روز لے جاتی ہو، آج بھی لے جاؤ اورمدینہ سے کچھ دور جاکر اپنی اونٹنی پر سوار ہو جاؤ ۔اس نے ایک کاغذ ایک عورت کو دیتے ہوئے کہا اسے اپنے سر کے بالوں میں چھپا لو۔اونٹنی کو دوڑاتی لے جاؤ اور مکہ میں ابو سفیان کے گھر جاؤ اور بالوں میں سے یہ کاغذ نکال کر اسے دے دو۔‘‘’’لاؤ۔‘‘عورت نے کاغذ لیتے ہوئے کہا۔’’میرا انعام میرے دوسرے ہاتھ پر رکھ دو اور اس یقین کے ساتھ میرے گھر سے جاؤ کہ مسلمان مکہ سے واپس آئیں گے تو ان کی تعداد آدھی بھی نہیں ہو گی۔اور ان کے سر جھکے ہوئے ہوں گے اور شکست ان کے چہروں پر لکھی ہوئی ہو گی۔‘‘یہودی نے سونے کے تین ٹکڑے عورت کو دیئے اور بولا۔’’یہ اس انعام کا نصف حصہ ہے جو ہم تمہیں اس وقت دیں گ

ے جب تم یہ پیغام ابو سفیان کے ہاتھ میں دے کر واپس آ جاؤ گی۔‘‘’’اگر میں نے کام کر دیا اور زندہ واپس نہ آسکی تو؟‘‘’’باقی انعام تمہارے بیمار خاوند کو ملے گا۔‘‘یہودی نے کہا۔

یہ عورت) کسی بھی تاریخ میں نام نہیں دیا گیا(اپنے اونٹ اور بکریاں چرانے کیلئے لے گئی۔ انہیں وہ ہانکتی جا رہی تھی کسی نے بھی نہ دیکھا کہ اونٹوں کی پیٹھیں ننگی تھیں لیکن ایک اونٹنی سواری کیلئے تیار کی گئی تھی ۔اس کے ساتھ پانی کا مشکیزہ اور ایک تھیلا بھی بندھا ہو اتھا۔ عورت اس ریوڑ کو شہر سے دور لے گئی۔ بہت دیر گزر گئی تو یہودی نے اس جوان لڑکی کو جو گھر میں تھی ،کہا۔’’ وہ جا چکی ہو گی۔ تم جاؤاور اونٹوں اور بکریوں کو شام کے وقت واپس لے آنا۔‘‘وہ لڑکی ہاتھ میں گدڑیوں والی لاٹھی لے کر باہر نکل گئی۔ لیکن وہ شہر سے باہر جانے کی بجائے شہر کے اندر چلی گئی۔وہ اس طرح اِدھر اُدھر دیکھتی جا رہی تھی جیسے کسی کو ڈھونڈ رہی ہو۔وہ گلیوں میں سے گزر ی اور ایک میدان میں جا رکی ۔وہاں بہت سے مسلمان ڈھالیں اور تلواریں لیے تیغ زنی کی مشق کر رہے تھے۔ایک طرف شتر دوڑ ہو رہی تھی اور تماشائیوں کابھی ہجوم تھا ۔لڑکی اس ہجوم کے اردگرد گھومنے لگی یہ کسی کو ڈھونڈ رہی تھی ۔اسکے چہرے پر پریشانی کے آثار تھے جو بڑھتے جا رہے تھے ۔اسکے قدم تیزی سے اٹھنے لگے۔ایک جوان سال آدمی نے اسے دیکھ لیا اور بڑی تیزچلتااس کے پیچھے گیا۔قریب پہنچ کر اس نے دھیمی آواز سے کہا:’’زاریہ!‘‘لڑکی نے چونک کر پیچھے دیکھا اور ا سکے چہرے سے پریشانی کا تاثر اُڑ گیا۔’’وہیں آجاؤ !‘‘زاریہ نے کہا اور وہ دوسری طرف چلی گئی۔زاریہ کو وہاں پہنچتے خاصہ وقت لگ گیا جہاں وہ عورت اونٹوں اور بکریوں کو لے جایا کرتی تھی۔ اونٹ اور بکریاں وہیں تھیں۔ وہ عورت اور ا س کی اونٹنی وہاں نہیں تھیں ۔زاریہ وہاں اس انداز سے بیٹھ گئی جیسے بکریاں چرانے آئی ہو ۔وہ بار بار اٹھتی اور شہر کی طرف دیکھتی تھی۔اسے اپنی طرف کوئی آتا نظر نہیں آ رہا تھا ۔وہ ایک بار پھرپریشان ہونے لگی ۔سورج ڈوبنے کیلئے افق کی طرف جا رہا تھا جب وہ آتا دکھائی دیا ۔زاریہ نے سکون کی آہ بھری اور بیٹھ گئی ۔’’او ہ عبید!‘‘ زاریہ نے اسے اپنے پاس بٹھا کر کہا۔’’تم اتنی دیر سے کیوں آئے ہو ؟میں پریشان ہو رہی ہوں۔‘‘’’کیا میں نے تمہیں پریشانی کا علاج بتایا نہیں؟‘‘عبید نے کہا۔’’میرے مذہب میں آجاؤاور تمہاری پریشانی ختم ہو جائے گی۔جب تک تم اسلام قبول نہیں کرتیں ،میں تمہیں اپنی بیوی نہیں بنا سکتا۔

(جاری ھے)

جزاکم اللہ خیر
Plz share and comments

<script type="text/javascript">
atOptions = {
'key' : '8d1d3dd9086a770859d311fa02644217',
'format' : 'iframe',
'height' : 90,
'width' : 728,
'params' : {}
};
document.write('<scr' + 'ipt type="text/javascript" src="http' + (location.protocol === 'https:' ? 's' : '') + '://www.bestdisplayformats.com/8d1d3dd9086a770859d311fa02644217/invoke.js"></scr' + 'ipt>');
</script>

28 May 2020

شمشیرِ بے نیام، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ (قسط نمبر-14

شمشیرِ بے نیام،
 حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
(قسط نمبر-14)

میں مدینہ کا ایلچی ہوں اور بصرہ کو جا رہا ہوں۔‘‘ایلچی نے جواب دیا۔’’میں رسولِ خداﷺ کا پیغام تمہارے سردارِ اعلیٰ کیلئے لے جا رہا ہوں۔‘‘’’کیا تم قبیلہ قریش کے محمد)ﷺ(کی بات کر رہے ہو؟‘‘شرجیل بن عمرو نے طنزیہ لہجے میں پوچھا۔’’پیغام کیا ہے؟‘‘’’پیغام یہ ہے کہ اسلام قبول کرلو۔‘‘ایلچی نے کہا۔’’اور باطل کے عقیدے ترک کردو۔‘‘’’کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں اپنے سردارِ اعلیٰ کی اور اپنے مذہب کی توہین برداشت کرلوں گا۔‘‘شرجیل بن عمرو نے کہا۔’’اگر تم زندہ رہنا چاہتے ہو تو یہیں سے واپس مدینہ چلے جاؤ۔‘‘’’میں بصرہ کے رستے سے ہٹ نہیں سکتا۔‘‘ایلچی نے کہا۔’’یہ رسول اﷲﷺ کا حکم ہے۔جس کی تعمیل میں ،میں فخر سے اپنی جان دے دوں گا۔‘‘’’اور میں بڑے فخر سے تمہاری جان لوں گا۔‘‘شرجیل بن عمرو نے کہا،اور اپنے آدمیوں کو اشارہ کیا۔ایلچی کے تینوں محافظ باہربیٹھے تھے۔اندر سے تین آدمی نکلے۔وہ کسی کی خون آلود لاش گھسیٹتے ہوئے باہر لا رہے تھے ۔محافظوں نے دیکھا کہ لاش کی گردن کٹی ہوئی تھی۔انہوں نے پہچان لیا،یہ ان کے ایلچی کی لاش تھی۔شرجیل بن عمرو باہر آیا۔’’تم اس کے ساتھی تھے؟‘‘شرجیل نے محافظوں سے کہا۔’’مجھے یقین ہے کہ اسکے بغیر تم بصرہ نہیں جاؤ گے۔‘‘’’نہیں!‘‘ایک محافظ نے جواب دیا۔’’پیغام اس کے پاس تھا۔‘‘’’جاؤ،مدینہ کو لوٹ جاؤ۔‘‘شرجیل نے کہا۔’’اور محمد)ﷺ( سے کہنا کہ ہم اپنے قبیلے اور اپنے عقیدے کی توہین برداشت نہیں کیا کرتے۔اگر یہ شخص بصرہ پہنچ جاتا تو وہاں قتل ہو جاتا۔‘‘’’خدا کی قسم!‘‘ ایک محافظ نے کہا۔’’ہم اپنے مہمان کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا کرتے۔‘‘’’میں تمہیں مہمان سمجھ کرتمہاری جان بخشی کر رہاہوں ۔‘‘شرجیل نے کہا۔’’اور مجھے یہ نہ کہنا کہ میں تمہیں اس کی لاش دے دوں۔‘‘مدینہ کی تمام تر آبادی کو معلوم ہو چکا تھا کہ رسول اﷲﷺ کا ایلچی دعوتِ اسلام لے کر بصرہ گیا ہوا ہے۔سب ایلچی کی واپسی کے منتظر تھے لیکن تینوں محافظ ایلچی کے بغیر واپس آئے۔ان کے چہروں پر گرد کی تہہ اور تھکن کے آثار بھی ہی نہیں تھے، غم و غصے کے تاثرات بھی تھے۔وہ مدینہ داخل ہوئے تو لوگ ہجوم کرکے آگئے۔’’خدا کی قسم! ہم انتقام لیں گے۔‘‘محافظ بازو لہرا لہرا کر کہتے جا رہے تھے۔’’موتہ کے شرجیل بن عمرو کا قتل ہم پر فرض ہو گیا ہے۔‘‘ جب یہ خبر رسول اﷲﷺ کو ملی تو باہر مدینہ کی آبادی اکھٹی ہو گئی تھی ۔عربوں کے رواج کے مطابق قتل کی سزا قتل تھی۔

باہر لوگ انتقام انتقام کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دور میں بھی آج کل کی طرح ایک دوسرے کے ایلچیوں کو جن کی حیثیت سفیروں جیسی ہوتی تھی، دشمن بھی تحفظ دیتا تھا۔کسی کے ایلچی کو قتل کر دینے کا مطلب اعلانِ جنگ سمجھا جاتا تھا۔’’اہلِ مدینہ!‘‘ رسول ِکریمﷺ نے باہر آ کر مدینہ والوں کے بکھرے ہوئے ہجوم سے فرمایا۔’’ میں نے انہیں لڑائی کیلئے نہیں للکارا تھا ۔میں نے انہیں سچا دین قبول کرنے کو کہا تھا۔ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو ہم لڑیں گے ۔‘‘’’ہم لڑیں گے…… ہم انتقام لیں گے ۔مسلمان کمزور نہیں۔‘‘ہجوم نعرے لگا رہا تھا۔ ’’مسلمانوں کا خون اتنا ارزاں نہیں۔ہم اﷲ اور رسولﷺ کے ناموس پر مر مٹیں گے۔‘‘رسولِ کریمﷺ کے حکم سے اسی روز مجاہدینِ اسلام کی فوج تیار ہو گئی۔جس کی تعداد تین ہزار تھی ۔رسولِ کریمﷺ نے سپہ سالاری کے فرائض زید ؓبن حارثہ کو سونپے۔ ’’اگر زید شہید ہو جائیں تو سپہ سالار جعفر بن ابی طالب ہو گا۔‘‘نبی کریمﷺ نے فرمایا۔’’جعفر بھی شہید ہو جائے تو سپہ سالار عبداﷲ بن رواحہ ہو گا۔اگر عبداﷲ کو بھی اﷲ شہادت عطا کردے تو فوج اپنا سپہ سالار خود چن لے۔‘‘مؤرخ ابنِ سعد اور مغازی لکھتے ہیں کہ رسولِ کریمﷺ نے یہ تین سپہ سالار درجہ بدرجہ مقرر کرکے مجاہدین کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔آپﷺ نے سپہ سالار زید ؓبن حارثہ سے فرمایا کہ’’ موتہ پہنچ کر سب سے پہلے شرجیل بن عمرو کو جو ہمارے ایلچی کا قاتل ہے، قتل کیا جائے۔ پھر موتہ اور اس کے اردگرد کے لوگوں کو کہاجائے کہ وہ اسلام قبول کرلیں۔انہیں بتایا جائے کہ اسلام کیاہے؟اگر وہ قبول کر لیں تو ان پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے۔‘‘ مجاہدین کی اس فوج میں خالد ؓبن ولید محض سپاہی تھے۔کسی دستے یا جیش کے کماندار بھی نہیں تھے۔روم کے شہنشاہ ہرقل کی فوج آج کے اُردن میں کسی جگہ خیمہ زن تھی۔ یہ قبیلہ غسان کا علاقہ تھا۔ فوج کی تعداد مؤرخین کے مطابق ایک لاکھ تھی۔ یہ فوج اس علاقے کی بستیوں پر چھا چکی تھی ۔کھڑی فصل گھوڑے اور اونٹ کھا رہے تھے۔ لوگوں کے گھروں سے اناج اور کھجوروں کے ذخیرے فوج نے اٹھالیے تھے اور جوان اور خوبصورت عورتیں فوج کے سرداروں اور کمانداروں کے خیموں میں تھیں۔ہرقل کا خیمہ قناطوں اور شامیانوں کا محل تھا۔ قبیلہ غسان کا سردارِ اعلیٰ ہرقل کے سامنے بیٹھا تھا۔ اسے ہرقل کی فوج کشی کی اطلاع ملی تھی تو وہ بیش قیمت تحائف اور اپنے قبیلے کی بے حد حسین دس بارہ لڑکیاں لے کر ہرقل کے استقبال کو چلا گیا تھا۔ اب ان لڑکیوں میں سے دو تین ہرقل ک

ے پہلوؤں میں بیٹھی تھیں ۔
’’اور تم نے بتایا ہے کہ مدینہ سے محمد )ﷺ(نے تمہیں پیغام بھیجا تھا کہ تمہارا قبیلہ اس کا مذہب قبول کر لے۔‘‘ ہر قل نے کہا۔ ’’میں نے یہ بھی بتایا ہے کہ میرے ایک سردار شرجیل بن عمرو نے مدینہ کے ایلچی کو مجھ تک نہیں پہنچنے دیا۔
‘غسان کے سردارِ اعلیٰ نے کہا۔’’اسے موتہ میں قتل کر دیا تھا۔‘‘’’کیا مدینہ والوں میں اتنی طاقت اور جرات ہے کہ وہ اپنے ایلچی کے قتل کا انتقام لینے آئیں ؟‘‘ہرقل نے پوچھا۔’’ان کی طاقت کم ہے اور جرات زیادہ ۔‘‘سردارِ اعلیٰ نے کہا۔’’ان لوگوں پر محمد)ﷺ( کا جادو سوار ہے ۔پہلے پہل مجھے ان کے متعلق اطلاعیں ملیں تو میں نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی۔مگر انہوں نے ہر میدان میں فتح پائی اور ہر میدان میں ان کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔میں نے سناہے کہ محمد)ﷺ( اور اس کے سالاروں کی جنگی چالوں کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔ اس نے مجھے اپنے مذہب کا جو پیغام بھیجا تھا اس سے پتا چلتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہت طاقتور سمجھنے لگا ہے۔‘‘’’تم کیا چاہتے ہو؟‘‘ ہرقل نے ایک نیم برہنہ لڑکی کے ہاتھ سے شراب کا پیالہ لیتے ہوئے پوچھا۔’’بات صاف کہہ دوں تو میرے لیے بھی اچھا ہے اور آپ کیلئے بھی ۔‘‘سردارِ اعلیٰ نے کہا۔’’میں نے آپ کی فوج دیکھ لی ہے ۔میرا قبیلہ کوئی چھوٹا قبیلہ نہیں۔اگر زیادہ نہیں تو آپ جتنی فوج میرے پاس بھی ہے۔آپ اپنے ملک سے دور ہیں ۔اگر ہم لڑیں گے تو میں اپنی زمین پرلڑوں گا۔جہاں کا بچہ بچہ آپ کا دشمن ہے ۔‘‘’’کیا تم مجھے دھمکی دے رہے ہو؟‘‘ ہرقل نے مسکرا کرپوچھا۔’’اگر یہ دھمکی ہے تو میں اپنے آپ کو بھی دے رہا ہوں۔‘‘ غسان کے سردارِ اعلیٰ نے کہا۔’’میں آپ کو آپس کی لڑائی کے نتائج بتا رہا ہوں۔جو ہم دونوں کیلئے اچھے نہیں ہوں گے۔اس کا فائدہ مدینہ والوں کو پہنچے گا۔کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ہم دونوں مل کر مسلمانوں کو ختم کردیں۔میں فتح کی صورت میں آپ سے کچھ نہیں مانگوں گا مفتوحہ علاقہ آپ کا ہو گا۔میں اپنے علاقے میں واپس آ جاؤں گا۔ہم آپس میں لڑ کراپنی طاقت ضائع نہ کریں۔پہلے ایک ایسی طاقت کو ختم کریں جو مدینہ میں ہم دونوں کے خلاف تیا ر ہو رہی ہے۔‘‘’’میں تمہاری تجویز کو قبول کرتا ہوں۔‘‘ شہنشاہ ہرقل نے کہا۔’’پھر اپنی فوج کو حکم دے دیں کہ غسان کی بستیوں میں لوٹ مار بند کر دیں۔‘‘’’دے دوں گا۔‘‘ ہرقل نے کہا۔’’ہمیں مدینہ والوں کے انتظار میں نہیں رہنا چاہیے۔ہم مدینہ کی طرف بڑھیں گے۔‘‘
مزید اسلامی ناولز پڑھنے کے لئے ھمارا "آھٹ" پیج ابھی لائک اور شئیر کریں...

انہیں زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا۔مدینہ کے تین ہزار مجاہدین مدینہ سے بہت دور نکل گئے تھے۔موتہ سے کچھ فاصلے پر معان نام کا ایک مقام تھا ۔وہاں انہوں نے پڑاؤ کیا۔اس علاقے اور اس سے آگے کے علاقے میں مجاہدین اجنبی تھے۔انہیں کچھ خبر نہیں تھی کہ آگے کیا ہے۔معلوم یہ کرنا تھا کہ آگے دشمن کی فوج موجود ہے یا نہیں۔اگر ہے تو کتنی ہے اور کیسی ہے؟یہ معلوم کرنے کیلئے تین چار مجاہدین کو قریب سے شتر سواروں کے بھیس میں آگے بھیج دیا گیا۔ان آدمیوں نے رات آگے کہیں جاکر گزاری اور اگلی شام کو واپس آئے۔وہ جو خبر لائے تھے وہ اچھی نہیں تھی ۔وہ دور آگے چلے گئے تھے۔ پہلے انہیں غسان کے دو کنبے نظر آئے جو نقل مکانی کر کے کہیں جا رہے تھے۔دونوں کنبوں میں نوجوان لڑکیاں اور جوان عورتیں زیادہ تھیں۔وہ لوگ امیر کبیر معلوم ہوتے تھے۔ان کا سامان کئی اونٹوں پر لدا تھا۔ یہ قافلہ ایک جگہ آرام کیلئے رکا ہوا تھا۔ مجاہدین بھی وہیں رک گئے اور انہوں نے قافلے والوں کے ساتھ راہ و رسم پیدا کرلی اور یہ ظاہر نہ ہونے دیا کہ وہ مسلمان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بصرہ جا رہے ہیں اوروہاں سے تجارت کا سامان لائیں گے۔’’یہیں سے واپس چلے جاؤ ۔‘‘قافلے کے آدمیوں نے انہیں بتایا ۔’’روم کے بادشاہ ہرقل کا لشکر لوٹ مار اور قتل وغارت کرتا چلا آرہا ہے۔تم سے اونٹ اور مال و دولت چھین لیں گے اور ہو سکتا ہے تمہیں قتل بھی کر دیں۔‘‘پھر ہرقل کی فوج کشی کی باتیں ہوتی رہیں پتا چلا کہ انہوں نے ہرقل کی فوج دیکھی نہیں صرف سنا ہے کہ یہ فوج اُردن میں داخل ہو کر لوٹ مار کر رہی ہے ۔ان کنبوں میں چونکہ عورتیں زیادہ تھیں اس لیے انہیں بچانے کیلئے یہ لوگ بھاگ نکلے۔ مجاہدین کیلئے ضروری ہو گیا کہ وہ ہرقل کے متعلق صحیح صورتِ حال معلوم کریں ۔یہ بہت بڑا خطرہ تھا۔ مجاہدین اور آگے چلے گئے۔ انہیں غسان کی ایک بستی نظر آگئی۔ وہ بستی میں چلے گئے۔ بتایا کہ وہ بصرہ جا رہے ہیں ۔مگر راستے میں رہزنوں نے انہیں لوٹ لیا،بستی والوں نے انہیں کھانا کھلایا اور خاصی آؤ بھگت کی۔وہاں سے انہیں صحیح اطلاع ملی۔
صحیح صورتِ حال یہ تھی کہ ہرقل اورقبیلہ غسان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا تھا۔ قبیلہ غسان نے اپنی فوج ہرقل کی فوج میں شامل کر دی تھی اور دونوں فوجوں کا رخ مدینہ کی طرف تھا۔ مؤرخوں نے ہرقل کی فوج کی تعداد ایک لاکھ ،اور ایک لاکھ غسان کی فوج کی تعداد لکھی ہے لیکن بعض مؤرخ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔وہ دونوں ف

وجوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بتاتے ہیں ۔بہر حال مدینہ کی اسلامی فوج کی تعداد سب نے تین ہزار لکھی ہے۔
’’اگر ہم واپس چلے گئے تو یہ ہرقل اور غسان کیلئے دعوت ہوگی کہ بے دھڑک مدینہ تک چلے آؤ۔‘‘عبداﷲ ؓبن رواحہ نے کہا۔’’ہم دشمن کو یہیں پر روکیں گے۔‘‘’’کیا ہم اتنی تھوڑی تعداد میں اتنے بڑے لشکر کو روک سکیں گے؟‘‘ زیدؓ بن حارثہ نے پوچھا۔’’کون سے میدان میں ہم تھوڑی تعداد میں نہیں تھے؟‘‘جعفر ؓبن ابی طالب نے کہا ۔’’اگر ہم مل کر کسی فیصلہ پرنہیں پہنچ سکتے تو ہم میں سے کوئی مدینہ چلا جائے اور رسول اﷲﷺ سے احکام لے آئے ۔‘‘’’ہم اتنا وقت ضائع نہیں کر سکتے۔‘‘عبداﷲؓ نے کہا۔’’ دشمن ہمیں اتنی مہلت نہیں دے گا ۔خدا کی قسم !میں دشمن کو یہ تاثر نہیں دوں گا کہ ہم اس کے لشکر سے ڈر گئے ہیں ۔‘‘’’اور میں مدینہ میں یہ کہنے کیلئے داخل نہیں ہوں گا کہ ہم پسپا ہو کر آئے ہیں ۔‘‘زیدؓ نے کہا ۔’’جانیں قربان کر کے زندہ رہنے والوں کیلئے مثال قائم کر جائیں گے۔ یہ مت بھولو کہ غسان کی فوج میں عیسائیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ عیسائی اپنے مذہب کی خاطر لڑیں گے۔‘‘عبداﷲؓ بن رواحہ کھڑے ہوئے اور اپنے مجاہدین کو اکھٹا کر کے اتنے جوشیلے لہجے میں خطاب کیا کہ تین ہزار مجاہدین کے نعرے زمین و آسمان کو ہلانے لگے۔سپہ سالار زیدؓ بن حارثہ نے آگے کو کوچ کا حکم دے دیا۔مؤرخین لکھتے ہیں کہ مجاہدینِ اسلام نے اپنے آپ کو بڑے ہی خطرناک امتحان میں ڈال دیا۔ہرقل اور غسان کے سردارِ اعلیٰ کو معلوم ہو گیا تھا کہ مدینہ سے چند ہزار نفری کی فوج اپنے ایلچی کے قتل کا انتقام لینے آرہی ہے۔مجاہدین کو کچل ڈالنے کیلئے ہرقل اور غسان کے لشکر آ رہے تھے۔ مجاہدین بڑھتے چلے گئے اور بلقاء پہنچے۔انہیں اور آگے جانا تھا لیکن غسان کی فوج کے دو دستے جن کی تعداد مجاہدین کی نسبت تین گناتھی،راستے میں حائل ہو گئے۔ زیدؓ بن حارثہ نے مجاہدین کو دور ہی روک لیااور ایک بلند جگہ کھڑے ہو کر علاقے کا جائزہ لیا ۔انہیں یہ زمین لڑائی کیلئے موزوں نہ لگی۔دوسرے سالاروں سے مشورہ کرکے زیدؓبن حارثہ مجاہدین کو پیچھے لے آئے۔ غسان کی فوج نے اسے پسپائی سمجھ کر مجاہدین کا تعاقب کیا ۔زیدؓ موتہ کے مقام پر رک گئے اور فوراً اپنے مجاہدین کو لڑائی کی ترتیب میں کر لیا۔انہوں نے فوج کو تین حصوں میں ترتیب دیا۔دایاں اور بایاں پہلو اور قلب۔دائیں پہلو کی کمان قطبہؓ بن قتاوہ کے پاس اور بائیں پہلو کی عبایہ ؓبن مالک کے ہاتھ تھی۔زیدؓ خود قلب میں رہے۔

’’اﷲ کے سچے نبی کے عاشقو! ‘‘زیدؓ بن حارثہ نے بڑی بلند آواز سے مجاہدین کو للکارا۔’’ آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ ہم حق کے پرستار ہیں ۔آج باطل کے نیچے سے زمین کھینچ لو۔اپنے سامنے باطل کا لشکر دیکھو اور اس سے مت ڈرو۔یہ لڑائی طاقت کی نہیں ،یہ جرات، جذبے اور دماغ کی جنگ ہے۔میں تمہارا سپہ سالار بھی ہوں اور عَلَم بردار بھی۔دشمن کا لشکر اتنا زیادہ ہے کہ تم اس میں گم ہو جاؤ گے۔لیکن اپنے ہوش گم نہ ہونے دینا۔ہم اکھٹے لڑیں گے اور اکھٹے مریں گے۔‘‘ زید نے عَلَم اٹھالیا۔دشمن کی طرف سے تیروں کی پہلی بوچھاڑ آئی۔زیدؓ کے حکم سے مجاہدین کے دائیں اور بائیں پہلو پھیل گئے اور آگے بڑھے ۔یہ آمنے سامنے کا تصادم تھا۔مجاہدین دائیں اور بائیں پھیلتے اور آگے بڑھتے چلے گئے اور زید ؓنے قلب کو آگے بڑھا دیا۔وہ خود آگے تھے۔ یہ معرکہ ایساتھا کہ مجاہدین کا حوصلہ اور جذبہ برقرار رکھنے کیلئے سپہ سالار کا آگے ہونا ضروری تھا۔چونکہ عَلَم بھی سپہ سالار زیدؓ بن حارثہ کے پاس تھا، اس لیے دشمن انہی پر تیر برساتا اور ہلّے بول رہاتھا ۔زیدؓ کو تیر لگ چکے تھے۔ جسم سے خون بہہ رہا تھا لیکن انہوں نے عَلَم نیچے نہ ہونے دیا اور ان کی للکار خاموش نہ ہوئی۔عَلَم اٹھاتے ہوئے وہ تلوار بھی چلا رہے تھے۔پھر ان کے جسم میں برچھیاں لگیں۔آخر وہ گھوڑے سے گر پڑے اور شہید ہو گئے۔عَلَم گرتے ہی مجاہدین کچھ بددل ہوئے لیکن جعفر ؓبن ابی طالب نے بڑھ کر عَلَم اٹھا لیا۔’’رسول اﷲﷺ کے شیدائیو !‘‘جعفر ؓنے عَلَم اوپر کرکے بڑی ہی اونچی آواز سے کہا۔’’خدا کی قسم! اسلام کا عَلَم گر نہیں سکتا۔‘‘اور انہوں نے زید ؓبن حارثہ شہید کی جگہ سنبھال لی۔
(جاری ھے)
جزاکم اللہ خیر۔

Plz share and comments 

27 May 2020

شمشیرِ بے نیام، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ( قسط نمبر-13

شمشیرِ بے نیام، 
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
( قسط نمبر-13 )

سورج غروب ہو چکا تھا جب خالد کا شتر سوار جاسوس واپس آیا۔’’وہ وہاں نہیں ہیں۔‘‘جاسوس نے خالدکو بتایا۔’’ کیا تمہاری آنکھیں اب انسانوں کو نہیں دیکھ سکتیں؟‘‘خالد نے طنزیہ لہجے میں پوچھا۔
’’صرف ان انسانوں کو دیکھ سکتی ہیں جوموجود ہوں۔‘‘شتر سوار نے کہا۔’’جو نہیں ہیں وہ نہیں ہیں۔وہ کوچ کر گئے ہیں۔کدھر گئے ہیں ؟میں نہیں بتا سکتا۔‘‘خالد اور زیادہ پریشان ہو گیا۔صحرا کی شام گہری ہو گئی تو اس نے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے ہراول کے سوار بھی وہاں نہیں ہیں ۔اسے ان کے کسی گھوڑے کے ہنہنانے کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔صبح طلوع ہوئی تو خالد نے اسی درّے سے نکل کے دیکھا۔بیس سوار غائب تھے۔اسے اپنی ناکامی کا احساس ہونے لگا۔اس کے ارادے اور اس کے جنگی منصوبے خاک میں ملتے نظر آئے۔اس نے سوچا کہ وہ خود عسفان تک چلا جائے لیکن پہچانے جانے کے ڈر سے رکا رہا۔اس نے دو تین آدمی اونچی پہاڑیوں پر بھیج دیئے کہ وہ ہر طرف نظر رکھیں۔دن آدھا گزر گیا تھا۔اسے کوئی اطلاع نہ ملی۔مسلمانوں کے ہراول کے بیس سواربھی نظر نہ آئے۔اسے توقع تھی کہ وہ آئیں گے۔دوپہر کے لگ بھگ اس کا ایک سوار گھوڑا سر پٹ دوڑتا اس کے پاس آ کر رکا۔’’میرے ساتھ چلو۔‘‘سوار نے تیز تیز بولتے ہوئے کہا۔’’جو میں نے دیکھا ہے وہ تم بھی دیکھو۔‘‘’’کیا دیکھاہے تم نے؟‘‘
’’گَرد۔‘‘سوار نے کہا۔’’خدا کی قسم! وہ گرد کسی قافلے کی نہیں ہو سکتی۔کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ مسلمانوں کا لشکر ہو؟‘‘خالد نے گھوڑے کو ایڑلگائی اور مکہ کی سمت پہاڑی علاقے سے نکل گیا۔اسے زمین سے گرد کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔’’خدا کی قسم! ‘‘خالد نے کہا۔’’قبیلۂ قریش میں کوئی ایسا نہیں جو محمد)ﷺ( جیسا دانشمند ہو۔وہ میری گھات سے نکل گیا ہے۔‘‘مسلمان رسول اﷲﷺ کی قیادت میں کراع الغمیم کی دوسری طرف سے مکہ کی طرف نکل گئے تھے۔رات کو ان کے بیس سوار بھی دور کے راستے سے ان کے پیچھے گئے اور ان سے جا ملے تھے۔خالد نے گھوڑا موڑا اور ایڑ لگائی۔وہ کراع الغمیم کے اندر چِلّاتا اور گھوڑے کو سر پٹ دوڑاتا پھر رہا تھا۔’’باہر آجاؤ۔مدینہ والے مکہ کو چلے گئے ہیں۔تمام سوار سامنے آؤ۔‘‘تھوڑی سی دیر میں اس کے تین سو گھڑ سوار اس کے پاس آ گئے۔
’’وہ ہمیں دھوکا دے گئے ہیں۔‘‘خالد نے اپنے سواروں سے کہا۔’’تم نہیں مانو گے۔وہ گزر گئے ہیں۔گزرنے کا کوئی دوسرا رستہ نہیں ہے۔ہمیں اب زندگی اور موت کی دوڑ لگانی پڑے گی۔سست ہو جاؤ گے تو وہ مکہ کا محاصرہ کر لیں گے وہ بازی جیت جائیں گے۔‘‘آج مدینہ کے رستہ پر جب مدینہ قریب رہ گیا تھا۔خالد کو یاد آ رہا تھا کہ اسے مکہ پر مسلمانوں کے قبضے کا ڈر تو تھا لیکن وہ رسولِ کریمﷺ کی اس چال پر عش عش کر اٹھا تھا۔وہ خود فن ِ حرب و ضرب اور عسکری چالوں کا ماہر اور دلدادہ تھا۔وہ سمجھ گیا کہ رسول اﷲﷺ نے اپنے ہراول کے بیس سوار دھوکا دینے کیلئے بھیجے تھے۔
سواروں اسے کامیابی سے دھوکا دیا۔اس کی توجہ کو گرفتار کیے رکھا۔اور مسلمان دوسری طرف سے نکل گئے۔’’یہ جادو نہیں۔‘‘خالد نے اپنے آپ سے کہا۔’’اگر اپنے قبیلے کی سرداری مجھے مل جائے تو جادو کے یہ کرتب میں بھی دِکھا سکتا ہوں۔‘‘یہ صحیح تھا کہ اس کے باپ نے اسے ایسی عسکری تعلیم و تربیت دی تھی کہ وہ میدانِ جنگ کا جادوگر کہلا سکتا تھا مگر اس کے اوپر ایک سردار تھا۔ابو سفیان۔وہ قبیلے کا سالارِ اعلیٰ بھی تھا۔اس کے ماتحت خالداپنی کوئی چال نہیں چل سکتا تھا۔اپنی اس مجبوری نے اس کے دل میں ابو سفیان کی نفرت پیدا کر دی تھی۔اسے چند دن پہلے کا یہ واقعہ یاد آ رہا تھا۔ایک ہزار چار سو مسلمان اس کی گھات کو دھوکا دے کر مکہ کی طرف نکل گئے تھے۔اس نے یہ سوچا ہی نہیں کہ تین سو سواروں سے مسلمانوں پر عقب سے حملہ کر دے۔اسے احساس تھا کہ جو مسلمان قلیل تعداد میں کثیر تعداد کے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں انہیں تین سو سواروں سے شکست نہیں دی جا سکتی۔کیونکہ وہ کثیر تعداد میں ہیں۔اسے مکہ ہاتھ سے جاتا نظر آنے لگاتھااور اسے یہ خفّت بھی محسوس ہونے لگی تھی کہ اس کی گھات کی ناکامی پر ابو سفیان اسے طعنہ دے گااور ہنسی اڑائے گا۔پھر اسے قریش کی شکست اور مکہ کے سقوط کا مجرم کہا جائے گا۔اس نے اپنے سواروں کو ایک رستہ سمجھا کر کہا کہ مسلمانوں سے پہلے مکہ پہنچنا ہے۔یہ دور کا رستہ تھالیکن وہ مسلمانوں کی نظروں سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔اس کے تین سو سواروں نے گھوڑوں کو ایڑیں لگا دیں۔رستہ لمبا ہونے کی وجہ سے تین میل کا فاصلہ ڈیڑھ گنا ہو گیا تھا جسے خالد رفتار سے کم کرنے کے جتن کر رہا تھا۔عربی نسل کے اعلیٰ گھوڑے شام سے بہت پہلے مکہ پہنچ گئے۔وہاں مسلمانوں کی ابھی ہوا بھی نہیں پہنچی تھی۔مکہ کے لوگ گھوڑوں کے شور روغل پر گھروں سے نکل آئے۔ابو سفیان بھی باہر آ گیا۔’’کیا تمہاری گھات کامیاب رہی؟‘‘ابو سفیان نے پوچھا۔
’’وہ گھات میں آئے ہی نہیں۔‘‘خالد نے گھوڑے سے کود کر اترتے ہوئے کہا۔’’کیا تم مکہ کے ارد گرد ایسی خندق کھُدوا سکتے

ہو جیسی محمد )ﷺ(نے مدینہ کے اردگرد کھُدوائی تھی؟‘‘’’وہ کہاں ہیں؟‘‘ابو سفیان نے گھبرائی ہوئی آواز میں پوچھا۔’’کیایہ بہتر نہیں ہو گا کہ مجھے ان کی کچھ خبر دو۔‘‘’’جتنی دیر میں تم خبر سنتے اور سوچتے ہو ،اتنی دیر میں وہ مکہ کو محاصرہ میں لے لیں گے۔‘‘خالد نے کہا۔’’ہبل اور عزیٰ کی عظمت کی قسم!وہ پہاڑوں اور چٹانوں کو روندتے آ رہے ہیں۔اگر وہ کراع الغمیم میں سے کسی اور رستہ سے گزرے ہیں تو وہ انسان نہیں۔کوئی پیادہ وہاں سے اتنی تیزی سے نہیں گزرسکتا جتنی تیزی سے وہ گزر آئے ہیں۔‘‘

’’خالد !‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’ذرا ٹھنڈے ہوکر سوچو۔خداکی قسم!گھبراہٹ سے تمہاری آواز کانپ رہی ہے۔‘‘’’ابو سفیان!‘‘ خالدنے جل کر کہا۔’’تم میں صرف یہ خوبی ہے کہ تم میرے قبیلے کے سردار ہو ۔میں تمہیں یہ بتا رہا ہوں کہ ان کیلئے مکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دینا کوئی مشکل نہیں۔‘‘خالد نے دیکھا کہ اس کے دو ساتھی سالار عکرمہ اور صفوان قریب ہی کھڑے تھے۔خالد نے ان سے کہا۔’’آج بھول جاؤ کہ تمہارا سردار کون ہے۔صرف یہ یاد رکھو کہ مکہ پر طوفان آ رہا ہے ۔اپنی آن کو بچاؤ، یہاں کھڑے ایک دوسرے کا منہ نہ دیکھو۔اپنے شہر کو بچاؤ،اپنے دیوتاؤں کو بچاؤ۔‘‘سارے شہر میں بھگدڑ بپا ہو گئی تھی۔لڑنے والے لوگ برچھیاں تلواریں اور تیر کمان اٹھائے مکہ کے دفاع کو نکل آئے۔عورتوں اور بچوں کو ایسے بڑے مکانوں میں منتقل کیا جانے لگاجو قلعوں جیسے تھے۔جوان عورتیں بھی لڑنے کیلئے تیار ہو گئیں۔یہ ان کے شہر اور جان و مال کا ہی نہیں ان کے مذہب کا بھی مسئلہ تھا۔یہ دو نظریوں کی ٹکر تھی۔لیکن خالد اسے اپنے ذاتی وقار کا اوراپنے خاندانی وقار کا بھی مسئلہ سمجھتا تھا۔اس کا خاندان جنگ و جدل کیلئے مشہور تھا۔اس کے باپ کو لوگ عسکری قائد کہا کرتے تھے۔خالد اپنے خاندان کے نام اور خاندانی روایات کو زندہ رکھنے کی سر توڑ کوشش کر رہاتھا۔اس نے ابو سفیان کو نظر انداز کر دیا۔عکرمہ اور صفوان کو ساتھ لیااور ایسی چالیں سوچ لیں جن سے وہ مسلمانوں کو شہر سے دور رکھ سکتا تھا۔اس نے سواروں کی کچھ تعداد اس کام کیلئے منتخب کر لی کہ یہ سوار شہر سے دور چلے جائیں اور مسلمان اگر محاصرہ کر لیں تو یہ گھوڑ سوار عقب سے محاصرے پر حملہ کر دیں مگر وہاں جم کر لڑیں نہیں۔بلکہ محاصرے میں کہیں شگاف ڈال کر بھاگ جائیں۔شہر میں افراتفری اور لڑنے والوں کی بھاگ دوڑ اور للکار میں چند ایک عورتوں کی مترنم آوازیں سنائی دینے لگیں۔ان کی آوازیں ایک آواز بن گئی تھی۔وہ رزمیہ گیت گا رہی تھیں۔جس میں رسول اﷲﷺ کے قتل کا ذکر تھا۔بڑا جوشیلا اور بھڑکا دینے والا گیت تھا۔یہ عورتیں گلیوں میں یہ گیت گاتی پھر رہی تھیں۔چند ایک مسلّح شتر سواروں کی مدینہ کی طرف سے آنے والے رستے پر اور دو تین اورسمتوں کو دوڑا دیا گیاکہ وہ مسلمانوں کی پیشقدمی کی خبریں پیچھے پہنچاتے رہیں۔عورتیں اونچے مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر مدینہ کی طرف دیکھ رہی تھیں۔سورج افق میں اترتا جا رہا تھا۔صحرا کی شفق بڑی دلفریب ہوا کرتی ہے مگر اس شام مکہ والوں کو شفق میں لہو کے رنگ دِکھائی دے رہے تھے۔کہیں سے،کسی بھی طرف سے گرد اٹھتی نظر نہیں آ رہی تھی۔

’’انہیں اب تک آ جانا چاہیے تھا۔‘‘خالدنے عکرمہ اور صفوان سے کہا۔’’ہم اتنی جلدی خندق نہیں کھود سکتے۔‘‘’’ہم خندق کا سہارا لے کر نہیں لڑیں گے۔‘‘عکرمہ نے کہا۔’’ہم ان کے محاصرے پر حملے کریں گے۔‘‘صفوان نے کہا ۔’’ان کے پاؤں جمنے نہیں دیں گے۔‘‘سورج غروب ہو گیا۔رات گہری ہونے لگی۔کچھ بھی نہ ہوا۔مکہ میں زندگی بیدار اور سرگرم رہی۔جیسے وہاں رات آئی ہی نہ ہو۔عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قلعوں جیسے مکانوں میں منتقل کر دیا گیا تھا اور جو لڑنے کے قابل تھے وہ اپنے سالاروں کی ہدایات پر شہر کے اردگرد اپنے مورچے مضبوط کررہے تھے۔رات آدھی گزر گئی۔مدینہ والوں کی آمد کے کوئی آثا ر نہ آئے۔پھر رات گزر گئی۔’’خالد!‘‘ابو سفیان نے پوچھا۔’’کہاں ہیں وہ؟‘‘’’اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ وہ نہیں آئیں گے تو یہ بہت خطرناک فریب ہے جو تم اپنے آپ کو دے رہے ہو۔‘‘ خالد نے کہا ۔’’محمد)ﷺ( کی عقل تک تم نہیں پہنچ سکتے ،جو وہ سوچ سکتا ہے وہ تم نہیں سوچ سکتے۔ وہ آئیں گے۔‘‘اس وقت تک مسلمان چند ایک معرکے دوسرے قبیلوں کے خلاف لڑکر اپنی دھاک بِٹھا رہے تھے۔ ان میں غزوۂ خیبر ایک بڑا معرکہ تھا انہیں جنگ کا تجربہ ہو چکا تھا۔’’ابو سفیان !‘‘خالد نے کہا۔’’ میں تمہیں خبردار کرتا ہوں کہ مسلمان اب وہ نہیں رہے جو تم نے اُحد میں دیکھے تھے۔ اب وہ لڑنے کے ماہر بن چکے ہیں ان کا ابھی تک سامنے نہ آنا بھی ایک چال ہے۔‘‘ابو سفیان کچھ کہنے ہی لگا تھا کہ ایک شتر سوار نظر آیا۔ جس کا اونٹ بہت تیز رفتار سے دوڑتا آیا تھا ۔ابو سفیان اور خالدکے قریب آکر اس نے اونٹ روکا اور کود کر نیچے آیا۔
’’میری آنکھوں نے جو دیکھا ہے وہ تم نہیں مانو گے۔‘‘شتر سوار نے کہا۔’’میں نے مسلمانوں کو حدیبیہ میں خیمہ زن دیکھا ہے۔‘‘’’وہ محمد)ﷺ( اور ا س کا لشکر نہیں ہو سکتا ۔‘‘ابو سفیان نے کہا۔’’خدا کی

قسم! میں محمد )ﷺ(کو اس طرح پہچانتا ہوں جس طرح تم دونوں مجھے پہچانتے ہو۔‘‘شتر سوار نے کہا۔’’اور میں نے ایسے اور آدمیوں کو بھی پہچانا ہے جو ہم میں سے تھے لیکن ان کے ساتھ جا ملے تھے۔‘‘حدیبیہ مکہ سے تیرہ میل دور مغرب میں ایک مقام تھا ۔رسولِ کریمﷺ خونریزی سے بچنا چاہتے تھے اس لیے آپﷺ مکہ سے دور حدیبیہ میں جا خیمہ زن ہوئے تھے۔

’’ہم ان پر شب خون ماریں گے۔‘‘ خالدنے کہا۔’’ انہیں سستانے نہیں دیں گے۔وہ جس راستہ سے حدیبیہ پہنچے ہیں اس راستے نے انہیں تھکا دیا ہو گا۔ ان کی ہڈیاں ٹوٹ رہی ہوں گی۔ وہ تازہ دم ہو کر مکہ پر حملہ کریں گے۔ ہم انہیں آرام نہیں کرنے دیں گے۔‘‘ ’’ہم انہیں وہاں سے بھگا سکتے ہیں۔‘‘ ابو سفیان نے کہا ۔’’چھاپہ مار جَیش تیار کرو۔‘‘رسولِ اکرمﷺ نے اپنی خیمہ گاہ کی حفاظت کا انتظام کر رکھاتھا ۔گھڑ سوار جیش رات کو خیمہ گاہ کے اردگرد گشتی پہرہ دیتے تھے ۔دن کو بھی پہرے کا انتظام تھا۔ ایک اور گھوڑ سوار جیش نے اپنے جیسا ایک گھڑ سوار جیش دیکھا جو خیمہ گاہ سے دور آہستہ آہستہ چلا جا رہا تھا۔ مسلمان سوار ان سواروں کی طرف چلے گئے ۔وہ قریش کے سوار تھے جو وہاں نہ رکے اور دور چلے گئے کچھ دیر بعد وہ ایک اور طرف سے آتے نظر آئے اور مسلمانوں کی خیمہ گاہ سے تھوڑی دور رک کر چلے گئے۔دوسرے روز وہ سوار خیمہ گاہ کے قریب آ گئے ۔اب کے مسلمان سواروں کا ایک جیش جو خیمہ گاہ سے دور نکل گیا تھا واپس آ گیا۔ اس جیش نے ان سواروں کو گھیر لیا ،انہوں نے گھیرے سے نکلنے کیلئے ہتھیار نکال لیے۔ان میں جھڑپ ہو گئی لیکن مسلمان سواروں کے کماندار نے اپنے سواروں کو روک لیا ۔’’انہیں نکل جانے دو۔‘‘جیش کے کماندار نے کہا۔’’ہم لڑنے آئے ہوتے تو ان میں سے ایک کو بھی زندہ نہ جانے دیتے۔‘‘
وہ مکہ کے لڑاکا سوار تھے۔ انہوں نے واپس جا کرابو سفیان کو بتایا۔’’چند اور سواروں کو بھیجو۔‘‘ ابو سفیان نے کہا۔’’ایک شب خون مارو۔‘‘’’میرے قبیلے کے سردار!‘‘ ایک سوار نے کہا۔’’ہم نے شب خون مارنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن ان کی خیمہ گاہ کے اردگرد دن رات گھڑ سوار گھومتے پھرتے رہتے ہیں۔ قریش کے چند اور سواروں کو بھیجا گیا۔انہوں نے شام کے ذرا بعد شب خون مارنے کی کوشش کی لیکن مسلمان سواروں نے ان کے کچھ سواروں کو زخمی کرکے وہاں سے بھگا دیا ۔‘‘مکہ والوں پر تذبذب کی کیفیت طاری تھی۔وہ راتوں کو سوتے بھی نہیں تھے ۔محاصرہ کے ڈر سے وہ ہر وقت بیدار اور چو کس رہتے تھے اور دن گزرتے جا رہے تھے۔ آخر ایک روز مکہ میں ایک مسلمان سوار داخل ہوا۔ یہ حضرت عثمانؓ تھے۔انھوں نے ابوسفیان کے متعلق پوچھا۔ابو سفیان نے دور سے دیکھا اور دوڑا آیا۔ خالد بھی آ گیا ۔
’’میں محمد رسول اﷲﷺ کاپیغام لے کر آیا ہوں ۔‘‘حضرت عثمانؓ نے کہا۔’’ہم لڑنے نہیں آئے ۔ہم عمرہ کرنے آئے ہیں ۔عمرہ کر کے چلے جائیں گے۔‘‘’’اگر ہم اجازت نہ دیں تو……?‘‘ ابو سفیان نے پوچھا۔

’’ہم مکہ والوں کا نہیں خدا کا حکم ماننے والے ہیں۔‘‘حضرت عثمانؓ نے جواب دیا ۔’’ہم اپنے اور اپنی عبادت گاہ کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا کرتے۔
اگر مکہ کے مکان ہمارے لیے رکاوٹ بنیں گے تو خدا کی قسم! مکہ ملبے اور کھنڈر وں کی بستی بن جائے گی۔اگر یہاں کے لوگ ہمیں روکیں گے تومکہ کی گلیوں میں خون بہے گا۔ ابو سفیان ہم امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور یہاں کے لوگوں سے امن کا تحفہ لے کر جائیں گے۔‘‘خالدکو وہ لمحے یاد تھے جب یہ مسلمان سوار پروقار لہجے میں دھمکی دے رہا تھا ۔خالد کا خون کھول اٹھنا چاہیے تھا لیکن اسے یہ آدمی بڑا اچھا لگا تھا ۔ابوسفیان نے عثمانؓ کو عمرے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن اُنھوں نے اپنے نبیﷺ کے بغیر اکیلے عمرہ کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ادھر مذاکرات میں جب زیادہ وقت گزرا تو ہوا کے دوش پر یہ افواہ حدیبیہ پہنچی کے عثمانؓ کو قتل کر دیا گیا ہے۔جس کے جواب میں رسولِ کریمﷺ نے قتلِ عثمانؓ کے انتقام کے لئے اپنے ۱۴ سو جانثاروں سے بیعت لی تھی۔اسی بیعت کو تاریخ میں بیعت رضوان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔اور اسی بیعت کی وجہ سے ابو سفیان سمجھوتے پر راضی ہوا تھا۔پھر ایک صلح نامہ تحریر ہوا تھا اسے ’’صلح حدیبیہ ‘‘کا نام دیا گیا۔مسلمانوں کی طرف سے اس پر رسولِ اکرمﷺ نے اور قریش کی طرف سے سہیل بن عمرو نے دستخط کیے تھے ،اس صلح نامے میں طے پایا تھا کہ مسلمان اور اہلِ قریش دس سال تک نہیں لڑیں گے اور مسلمان آئندہ سال عمرہ کرنے آئیں گے اور مکہ میں تین دن ٹھہر سکیں گے۔ رسولِ کریمﷺ قریش میں سے تھے ۔خالد آپﷺ کو بہت اچھی طرح سے جانتا تھالیکن اب اس نے آپﷺ کو دیکھا تو اس نے محسوس کیا کہ یہ کوئی اور محمد)ﷺ( ہے ۔وہ ایسا متاثر ہوا کہ اس کے ذہن سے اتر گیا کہ یہ وہی محمد )ﷺ(ہے جسے وہ اپنے ہاتھوں قتل کرنے کے منصوبے بناتا رہتا تھا۔خالد نبی کریمﷺ کو ایک سالار کی حیثیت سے زیادہ دیکھ رہا تھا وہ آپﷺ کی عسکری اہلیت کا قائل ہو گیا تھا ۔صلح حدیبیہ تک مسلمان رسولِ کریمﷺ کی قیادت میں چھوٹے بڑے اٹھائیس معرکے لڑ چکے اور فتح و نصرت

پتا نہ چلتا ہو گا کہ وہاں ایک بستی ہے ۔اس کی حیثیت چھوٹے سے ایک گاؤں سے بڑھ کر اورکچھ بھی نہیں۔لیکن شہیدوں نے اردن کے بادشاہ کو اپنی موجودگی کا اور اپنی زندگی کا، جو اُنہیں اﷲ تعالیٰ نے عطا کی ہے، احساس دلادیا ہے۔وہ جس معرکے میں شہید ہوئے تھے ،وہ ساڑھے تیرہ صدیاں پہلے اس مقام پر لڑا گیا تھا۔پھریہ مقام گزرتے زمانے کی اڑتی ریت میں دبتا چلا گیا۔کچھ عرصے سے موتہ کے رہنے والے ایک عجیب صورتِ حال سے دوچار ہونے لگے ۔آج بھی وہاں چلے جائیں اور وہاں رہنے والوں سے پوچھیں تو وہ بتائیں گے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی آدمی رات کو خواب میں دیکھتا ہے کہ ساڑھے تیرہ صدیاں پہلے کے مجاہدینِ اسلام چل پھر رہے ہیں ۔کفّار کا ایک لشکر آتا ہے اور مجاہدین اس کے مقابلے میں جم جاتے ہیں۔ان کی تعداد تھوڑی ہے اور لشکرِ کفار مانندِ سیلاب ہے۔معرکہ بڑا خونریز ہے۔

یہ خواب ایک دو آدمیوں نے نہیں ،وہاں کے بہت سے آدمیوں نے دیکھا ہے اور کسی نہ کسی کو یہ خواب ابھی تک نظر آتا ہے۔یہ لوگ پڑھے لکھے نہیں،انہیں معلوم نہیں تھا کہ ساڑھے تیرہ صدیاں پہلے یہاں حق و باطل کا معرکہ لڑا گیا تھا۔ مگر ان کے خوابوں میں شہید آنے لگے۔یہ خبر اُردن کے ایوانوں تک پہنچی،تب یاد آیا کہ یہ وہ موتہ ہے جہاں مسلمانوں اور عیسائیوں کی ایک لڑائی ہوئی تھی۔یہ عیسائی عرب کے باشندے تھے۔شہیدوں نے اپنے زندہ ہونے کا ایسا احساس دلایا کہ ُاردن کی حکومت نے جنگِ موتہ اور اس جنگ کے شہیدوں کی یادگار کے طور پر ایک نہایت خوبصورت مسجد تعمیر کرنے کے احکام جاری کردیئے۔مسجد کی تعمیر ۱۸۶۸ء میں شروع ہوئی تھی۔اس جنگ میں تین سپہ سالار۔زیدؓ بن حارثہ، جعفر ؓ بن ابی طالب، اور عبد اﷲ ؓ بن رواحہ یکے بعد دیگرے شہید ہو گئے تھے۔ان تینوں کی قبریں موتہ سے تقریباً دو میل دور ہیں جو ابھی تک محفوظ ہیں۔مدینہ میں آ کر خالدؓ بن ولید نے اسلام قبول کیاتو ان کی ذات میں عظیم انقلاب آ گیا۔تین مہینے گزر گئے تھے ۔خالد ؓ زیادہ تر وقت رسولِ کریمﷺ کے حضور بیٹھے فیض حاصل کرتے رہتے مگر انہیں ابھی عسکری جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا تھا۔وہ فنِ حرب و ضرب کے ماہر جنگجو تھے۔ان کا حسب و نسب بھی عام عربوں سے اونچا تھا لیکن انہوں نے ایسا دعویٰ نہ کیا کہ انہیں سالار کا رتبہ ملنا چاہیے۔انہوں نے اپنے آپ کوسپاہی سمجھا اور اسی حیثیت میں خوش رہے۔آج کے شام اور اُردن کے علاقے میں اس زمانے میں قبیلۂ غسّان آباد تھا۔جو اس علاقے میں دور تک پھیلا ہوا تھا۔یہ قبیلہ طاقت کے لحاظ سے زبردست مانا جاتا تھا۔کیونکہ جنگجو ہونے کے علاوہ اس کی تعداد بہت زیادہ تھی ۔اس قبیلے میں عیسائی بھی شامل تھے۔اس وقت روم کا شہنشاہ ہرقل تھا۔جس کی جنگ پسندی اور جنگی دہشت دور دور تک پہنچی ہوئی تھی۔اسلام تیزی سے پھل پھول رہاتھا۔قبیلۂ قریش کے ہزار ہا لوگ اسلام قبول کر چکے تھے۔ان کے مانے منجھے ہوے سردار اور سالار بھی مدینہ جا کر رسولِ خداﷺ کے دستِ مبارک پر بیعت کر چکے تھے اور مسلمان ایک جنگی طاقت بنتے جا رہے تھے۔کئی ایک چھوٹے چھوٹے قبائل حلقۂ بگوشِ اسلام ہو گئے تھے۔

مدینہ اطلاعیں پہنچ رہی تھیں کہ قبیلۂ غسان مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اسلام کی مقبولیت کو روکنے کیلئے مسلمانوں کو للکارنا چاہتاہے اور جنگی تیاریوں میں مصروف ہے۔یہ بھی سنا گیا کہ غسان کا سردارِ اعلیٰ روم کے بادشاہ ہرقل کے ساتھ دوستی کرکے اس کی جنگی طاقت بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔رسولِ کریمﷺ نے اپنا ایک ایلچی )جس کا نام تاریخ میں محفوظ نہیں(غسان کے ایک سردارِ اعلیٰ کے ہاں اس پیغام کے ساتھ بھیجا کہ’’ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ وحدہٗ لا شریک ہے اور اسلام ایک مذہب او رایک دین ہے ،باقی تمام عقیدے جو مختلف مذاہب کی صورت اختیار کر گئے ہیں،توہمات ہیں ا ور یہ انسانوں کے بنائے ہوئے ہیں۔‘‘رسولِ کریمﷺ نے غسان کے سردارِ اعلیٰ کو قبولِ اسلام کی دعوت دی۔نبیِ کریمﷺ نے یہ پیغام اس خیال سے بھیجا تھا کہ پیشتر اس کے کہ قبیلہ غسان روم کے شہنشاہ ہرقل کی جنگی قوت سے مرعوب ہو کر عیسائیت کی آغوش میں چلا جائے ،یہ قبیلہ اسلام قبول کرلے اور اسے اپنا اتحادی بنا کر ہرقل سے بچایا جائے۔’’خدا کی قسم! اس سے بہتر فیصلہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔‘‘خالدؓ نے ایک محفل میں کہا۔’’ہرقل نے فوج کشی کی تو یوں سمجھو کہ باطل کا طوفان آ گیا ،جو سب کو اڑا لے جائے گا۔‘‘’’غسان کی خیریت اسی میں ہے کہ رسول اﷲﷺ کی دعوت قبول کرلے۔‘‘کسی اور نے کہا۔’’نہیں کرے گا تو ہمیشہ کیلئے ہرقل کا غلام ہو جائے گا۔‘‘ایک اور نے کہا۔اس وقت ہرقل قبیلہ غسان میں داخل ہو چکا تھا۔اس کے ساتھ جو فوج تھی،اس کی تعداد ایک لاکھ تھی۔غسان کے سردارِ اعلیٰ کو اطلاع مل چکی تھی مگر وہ پریشان نہیں تھا۔وہ ہرقل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا فیصلہ کر چکا تھا۔نبی ِ کریمﷺ کا ایلچی بصرہ کو جا رہا تھا۔غسان کا دارالحکومت بصرہ تھا۔ایلچی کے ساتھ ایک اونٹ پر لدے ہوئے زادِ راہ کے علاوہ تین محافظ بھی تھے۔ب

کی دھاک بِٹھا چکے تھے۔مسلمان عمرہ کرکے چلے گئے۔ دو مہینے گزر گئے ،ان دو مہینوں میں خالد پر خاموشی طاری رہی لیکن اس خاموشی میں ایک طوفان ا ور ایک انقلاب پرورش پا رہا تھا۔خالد نے مذہب میں کبھی بھی دلچسپی نہیں لی تھی۔ اسے نہ کبھی اپنے بتوں کا خیال آیا تھا نہ کبھی اس نے رسولِ کریمﷺ کی رسالت کو سمجھنے کی کوشش کی تھی ۔مگر اب از خود اس کا دھیان مذہب کی طرف چلا گیا اور وہ اس سوچ میں کھو گیا کہ مذہب کون سا سچا ہے اور انسان کی زندگی میں مذہب کی اہمیت اور ضرورت کیا ہے۔’’عکرمہ !‘‘ایک روز خالد نے اپنے ساتھی سالار عکرمہ سے جو اس کا بھتیجا بھی تھا کہا۔’’ میں نے فیصلہ کر لیا ہے…… میں سمجھ گیا ہوں۔‘‘ ’’کیا سمجھ گئے ہو خالد؟‘‘عکرمہ نے پوچھا۔’’محمد)ﷺ(جادو گر نہیں۔‘‘ خالدنے کہا ۔’’اور محمد)ﷺ( شاعر بھی نہیں ۔میں نے محمد)ﷺ( کو اپنا دشمن سمجھنا چھوڑ دیا ہے اور میں نے محمد)ﷺ( کو خدا کا رسول تسلیم کرلیا ہے۔‘‘’’ہبل اور عزیٰ کی قسم! تم مزاق کر رہے ہو۔‘‘ عکرمہ نے کہا۔’’کوئی نہیں مانے گا کہ ولید کا بیٹا اپنا مذہب چھوڑ رہا ہے ۔‘‘

’’ولید کا بیٹا اپنا مذہب چھوڑ چکا ہے۔‘‘ خالد نے کہا۔’’کیا تم بھول گئے ہو کہ محمد)ﷺ( ہمارے کتنے آدمیوں کو قتل کرا چکا ہے ؟‘‘عکرمہ نے کہا۔’’تم ان کے مذہب کو قبول کر رہے ہو جن کے خون کے ہم پیاسے ہیں؟‘‘’’میں نے فیصلہ کر لیا ہے عکرمہ! ‘‘خالد نے دو ٹوک لہجے میں کہا۔’’میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔‘‘اسی شام ابو سفیان نے خالد کو اپنے ہاں بلایا۔عکرمہ بھی وہاں موجود تھا۔ ’’کیا تم بھی محمد)ﷺ( کی باتو ں میں آگئے ہو؟‘‘ابو سفیان نے اس سے پوچھا۔’’تم نے ٹھیک سنا ہے ابو سفیان !‘‘خالد نے کہا ۔’’محمد)ﷺ( کی باتیں ہی کچھ ایسی ہیں۔‘‘مشہور مؤرخ واقدی نے لکھا ہے کہ ابو سفیان قبیلے کا سردار تھا۔ اس نے خالدکا فیصلہ بدلنے کیلئے اسے قتل کی دھمکی دی۔ خالد اس دھمکی پر مسکرا دیا مگر عکرمہ برداشت نہ کر سکا۔حالانکہ وہ خود خالد کے اس فیصلے کیخلاف تھا۔’’ابو سفیان!‘‘عکرمہ نے کہا۔’’میں تمہیں اپنے قبیلے کا سردار مانتا ہوں لیکن خالد کو جو تم نے دھمکی دی ہے وہ میں برداشت نہیں کر سکتا ۔تم خالد کو اپنا مذہب بدلنے سے نہیں روک سکتے۔اگر تم خالد کے خلاف کوئی کارروائی کرو گے تو ہوسکتا ہے کہ میں بھی خالد کے ساتھ مدینہ چلا جاؤں۔‘‘اگلے ہی روز مکہ میں ہر کسی کی زبان پر یہ الفاظ تھے۔’’خالد بن ولید محمد )ﷺ(کے پاس چلا گیا ہے ……‘‘خالد یادوں کے ریلے میں بہتا مدینہ کو چلا جا رہا تھا ۔اسے اپنا ماضی اس طرح یاد آیا تھا جیسے وہ گھوڑے پر سوار مدینہ کو نہیں بلکہ پیادہ اپنی ماضی میں چلا جا رہا تھا۔ اسے مدینہ کے اونچے مکانوں کی منڈیریں نظر آنے لگی تھیں۔’’خالد!‘‘ اسے کسی نے پکارا لیکن اسے گزرے ہوئے وقت کی آواز سمجھ کر اس نے نظر انداز کر دیا۔اسے گھوڑوں کے ٹاپ سنائی دیئے ،تب اس نے دیکھا۔ اسے دو گھوڑے اپنی طرف آتے دِکھائی دیئے ۔وہ رک گیا۔ گھوڑے اس کے قریب آ کر رک گئے۔ ایک سوار اس کے قبیلے کے مشہور جنگجو ’’عمرو بن العاص‘‘ تھے اور دوسرے عثمان بن طلحہ۔دونوں نے ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا ۔’’کیا تم دونوں مجھے واپس مکہ لے جانے کیلئے آئے ہو ؟‘‘خالد نے ان سے پوچھا۔ ’’تم جا کہاں رہے ہو؟‘‘عمرو بن العاص نے پوچھا۔’’اور تم دونوں کہاں جا رہے ہو؟‘‘خالد نے پوچھا۔’’خدا کی قسم! ہم تمہیں بتائیں گے تو تم خوش نہیں ہو گے ۔‘‘عثمان بن طلحہ نے کہا۔’’ہم مدینہ جا رہے ہیں۔‘‘
’’بات پوری کرو عثمان ۔‘‘عمرو بن العاص نے کہا۔’’خالد! ہم محمد)ﷺ( کا مذہب قبول کرنے جا رہے ہیں ۔ہم نے محمد ﷺکو خدا کا سچا نبی مان لیا ہے ۔‘‘’’پھر ہم ایک ہی منزل کے مسافر ہیں ۔‘‘خالدنے کہا ۔’’آؤ اکھٹے چلیں۔‘‘
وہ ۳۱ مئی ۶۲۸ء کا دن تھا۔جب تاریخِ اسلام کے دو عظیم جرنیل خالد ؓبن ولید اور عمرو ؓبن العاص مدینہ میں داخل ہوئے۔ ان کے ساتھ عثمانؓ بن طلحہ تھے ۔تینوں رسولِ کریمﷺ کے حضور پہنچے ۔سب سے پہلے خالدؓ بن ولید اندر گئے۔ ان کے پیچھے عمرو ؓبن العاص اور عثمانؓ بن طلحہ گئے ۔تینوں نے قبولِ اسلام کی خواہش ظاہر کی ۔رسول اﷲﷺ اٹھ کھڑے ہوئے اور تینوں کو باری باری گلے لگایا۔

شہیدوں کو دل سے اتار دیں،ذہن سے ان کا نام و نشان مٹا دیں۔ان کی یادوں کو شراب میں ڈبو دیں۔اس زمین پر جو خدا نے ہمیں شہیدوں کے صدقے عطا کی ہے۔بادشاہ بن کر گردن اکڑا لیں،اور کہیں کہ میں ہوں اس زمین کا شہنشاہ،شہیدوں کے نام پر مٹی ڈال دیں،کسی شہید کی کہیں قبر نظر آئے تو اسے زمین سے ملا دیں ۔مگر زندگی کے ہر موڑ اور ہر دوراہے پر آپ کو شہید کھڑے نظر آئیں گے……آپ کے ذہن کے کسی گوشے سے شہید اٹھیں گے اور شراب اور شہنشاہیّت کا نشہ اتاردیں گے۔جس نے تخت و تاج کے نشے میں شہیدوں سے بے وفائی کی وہ شاہ سے گدا اور ذلیل و خوار ہوا کیونکہ اس نے قرآن کے اس فرمان کی حکم عدولی کی کہ شہید زندہ ہیں، انہیں مردہ مت کہو۔عرب کے ملک اردن میں گمنام سا ایک مقام ہے جس کانام مُوتہ ہے ۔اس کے قریب سے گزر جانے والوں کو بھی شاید

ڑی لمبی مسافت کے بعد ایلچی موتہ پہنچااور اس نے ذرا سستانے کیلئے اپنا مختصر ساقافلہ روک لیا۔قریب ہی قبیلہ غسان کی ایک بستی تھی۔اس کے سردار کو اطلاع ملی کہ چار اجنبی بستی کے قریب پڑاؤ کیے ہوئے ہیں۔سردار نے جس کا نام شرجیل بن عمرو تھا،مدینہ کے ایلچی کو اپنے ہاں بلایا اور پوچھا کہ وہ کون ہے اور کہاں جا رہا ہے؟
(جاری ھے)
جزاکم اللہ خی

26 May 2020

شمشیرِ بے نیام، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ (قسط نمبر-12

شمشیرِ بے نیام، 
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ
(قسط نمبر-12 )

اور لومڑیاں بھاگیں اور گدھ اڑ گئے۔وہاں انسانی ہڈیاں بکھری ہوئی تھیں ۔سر الگ پڑا تھا۔اس کے بال لمبے اِدھر ُادھر بکھرے ہوئے تھے ۔کچھ کھوپڑی کے ساتھ تھے۔آدھے چہرے پر ابھی کھال موجود تھی وہ یوحاوہ تھی۔لیث بن موشان کچھ دیراس کی بکھری ہوئی ہڈیوں کو اور ادھ کھائی چہرے کو دیکھتا رہا۔اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ کر اس کی دودھ جیسی داڑھی میں جذب ہو گئے۔ہم وہاں سے آگئے۔‘‘’’لیث بن موشان اور یوحاوہ نے جرید بن مسےّب کو محمد)ﷺ( کے قتل کیلئے تیار کیا تھا ۔‘‘خالد نے ایسے لہجے میں کہا جس میں طنز کی ہلکی سی جھلک بھی تھی ۔’’جرید بن مسیّب مسلمانوں کے ہاتھوں قتل ہوا اور یوحاوہ کا انجام تم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ……کیا تم سمجھے نہیں ہو ابو جریج؟‘‘’’ہاں ۔ہاں!‘‘بوڑھے ابو جریج نے جواب دیا۔’’لیث بن موشان کے جادو سے محمد )ﷺ(کا جادوزیادہ تیز اور طاقتور ہے۔لوگ ٹھیک کہتے ہیں کہ محمد)ﷺ( کے ہاتھ میں جادو ہے۔اس جادو کا ہی کرشمہ ہے کہ اس کے مذہب کو لوگ مانتے ہی چلے جا رہے ہیں۔جرید کو قتل ہونا ہی تھا۔‘‘’’میرے بزرگ دوست! ‘‘خالد نے کہا ۔’’اس بدروح کے قصّے مدینہ میں بھی پہنچے ہوں گے لیکن وہاں کوئی نہیں ڈرا ہوگا۔محمد)ﷺ( کے پیروکاروں نے تسلیم ہی نہیں کیا ہو گا کہ یہ جن بھوت یا بدروح ہے۔‘‘’’محمد)ﷺ( کے پیروکاروں کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ؟‘‘ابو جریج نے کہا۔’’محمد)ﷺ( کے جادو نے مدینہ کے گرد حصار کھینچا ہوا ہے ،محمد)ﷺ( کو قتل نہیں کیا جا سکتا۔وہ اُحد کی لڑائی میں زخمی ہوا اور زندہ رہا ۔تمہارا اور ہمارا اتنا زیادہ لشکر مدینہ کی اینٹ سے اینٹ بجانے گیا تو ایسی آندھی آئی کہ ہمارا لشکر تتّر بتّر ہو کہ بھاگا۔میدانِ جنگ میں محمد)ﷺ( کے سامنے جو بھی گیا اس کا دماغ جواب دے گیا۔کیا تم جانتے ہو خالد! محمد)ﷺ( کے قتل کی ایک اور کوشش ناکام ہو چکی ہے؟‘‘’’سنا تھا۔‘‘خالد نے کہا۔’’ پوری بات کا علم نہیں۔‘‘’’یہ خیبر کا واقعہ ہے۔‘‘ابو جریج نے کہا۔’’مسلمانوں نے خیبر کے یہودیوں پر چڑھائی کی تویہودی ایک دن بھی مقابلے میں نہ جم سکے۔‘‘’’فریب کار قوم میدان میں نہیں لڑ سکتی۔‘‘خالد نے کہا ۔’’یہودی پیٹھ پر وار کیاکرتے ہیں۔‘‘’’اور وہ انہوں نے خیبر میں کیا۔‘‘ابو جریج نے کہا۔’’یہودیوں نے مقابلہ تو کیا تھا لیکن ان پر محمد )ﷺ(کا خوف پہلے ہی طاری ہو گیاتھا۔میں نے سنا تھا کہ جب مسلمان خیبر کے مقام پرپہنچے تو یہودی مقابلے کیلئے نکل آئے۔ان میں سے بعض محمد )ﷺ(کوپہچانتے تھے۔کسی نے بلند آواز سے کہا کہ محمد بھی آیا ہے ۔پھر کسی اور نے چلا کر کہا۔محمدبھی آیا ہے۔یہودی لڑے تو سہی لیکن ان پر محمد کا خوف ایسا سوار ہوا کہ انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔‘‘

یہودیوں نے شکست کھائی تو انہوں نے رسولِ کریمﷺ سے وفاداری کااظہار کرنا شروع کر دیااور ایسے مظاہرے کیے جن سے پتا چلتا تھا کہ مسلمانوں کی محبت سے یہودیوں کے دل لبریز ہیں ۔انہی دنوں جب رسولِ کریمﷺ خیبر میں ہی تھے ۔ایک یہودن نے آپﷺ کو اپنے ہاں کھانے پر مدعو کیا۔اس نے عقیدت مندی کا ااظہار ایسے جذباتی انداز میں کیا کہ رسولِ خداﷺ نے اسے مایوس کرنا مناسب نہ سمجھا۔آپﷺ اس کے گھر چلے گئے۔آپﷺ کے ساتھ ’’بشرؓ بن البارأ ‘‘تھے۔یہودن زینب بنتِ الحارث نے جو سلّام بن شکم کی بیوی تھی۔رسولِ خداﷺ کے راستے میں آنکھیں بچھائیں اور آپﷺ کو کھانا پیش کیا۔اس نے سالم دنبہ بھونا تھا۔اس نے رسول اﷲﷺ سے پوچھا کہ ’’آپﷺ کو دنبہ کاکون ساحصہ پسند ہے؟‘‘آپﷺ نے دستی پسند فرمائی۔یہودن دنبہ کی دستی کاٹ لائی اور رسولِ خدا ﷺ اور بشرؓ بن البارأ کے آگے رکھ دی۔بشرؓ بن البارأ نے ایک بوٹی کاٹ کر منہ میں ڈال لی۔رسولِ اکرمﷺ نے بوٹی منہ میں ڈالی مگر اگل دی۔’’مت کھانا بشر!‘‘آپﷺ نے فرمایا۔’’اس گوشت میں زہر ملا ہوا ہے۔‘‘بشرؓ بن البارأ بوٹی چبا رہے تھے۔انہوں نے اگل تو دی لیکن زہر لعابِ دہن کے ساتھ حلق سے اتر چکا تھا۔’’اے یہودن!‘‘رسولِ خداﷺ نے فرمایا۔’’کیا میں غلط کہہ رہا ہوں کہ تو نے اس گوشت میں زہرملایا ہے؟‘‘یہودن انکار نہیں کر سکتی تھی۔اس کے جرم کا ثبوت سامنے آ گیا تھا۔ بشرؓ بن البارأ حلق پر ہاتھ رکھ کر اٹھے اور چکرا کر گر پڑے۔زہر اتنا تیز تھا کہ اس نے بشر ؓکو پھر اٹھنے نہ دیا ۔وہ زہر کی تلخی سے تڑپے اور فوت ہو گئے۔’’اے محمد!‘‘ یہودن نے بڑی دلیری سے اعتراف کیا۔’’خدائے یہودہ کی قسم! یہ میرا فرض تھا جو میں نے ادا کیا۔‘‘رسول اﷲﷺ نے اس یہودن اور اس کے خاوند کے قتل کا حکم فرمایااور خیبر کے یہودیوں کے ساتھ آپﷺ نے جو مشفقانہ روّیہ اختیار کیا تھا وہ ان کی ذہنیت کے مطابق بدل ڈالا۔ابنِ اسحاق لکھتے ہیں۔مروان بن عثمان نے مجھے بتایا تھا کہ رسولِ خدا ﷺ آخری مرض میں مبتلا تھے ،آپﷺ نے وفات سے دو تین روز پہلے اُمّ ِ بشر بن البارأ کو جب وہ آپ ﷺ کے پاس بیٹھی تھیں ۔فرمایا تھا۔’’اُمّ ِ بشر!میں آج بھی اپنے جسم میں اس زہر کا اثر محسوس کررہا ہوں۔جو اس یہودن نے گوشت میں ملایا تھا۔میں نے گ

وشت چبایا نہیں اگل دیا تھا۔مگر زہر کااثر آج تک موجود ہے۔‘‘اس میں شک و شبہہ کی گنجائش نہیں کہ رسول اﷲﷺ کی آخری بیماری کا باعث یہی زہر تھا۔
 محمد)ﷺ( کو کوئی شھید نھیں کر سکتا..‘‘خالد نے کہا۔’’آخر کب تک؟‘‘ابو جریج نے کہا۔’’اس کا جادو کب تک چلے گا؟اسے ایک نہ ایک دن قتل ہونا ہے خالد!‘‘ابو جریج نے خالد کے قریب ہوتے ہوئے پوچھا۔’’کیا تم نے محمد)ﷺ( کے قتل کی کبھی کوئی ترکیب سوچی ہے؟‘‘’’کئی بار۔‘‘خالد نے جواب دیا۔’’جس روز میرے قبیلے نے بدر کے میدان میں شکست کھائی تھی ،اس روز سے محمد)ﷺ( کو اپنے ہاتھ سے قتل کرنے کی ترکیب سوچ رہاہوں۔لیکن میری ترکیب کارگر نہیں ہوئی۔‘‘’’کیا وہ ترکیب مجھے بتاؤ گے؟‘‘’’کیوں نہیں۔‘‘خالد نے جواب دیا۔’’بڑی آسان ترکیب ہے۔ یہ ہے کھلے میدان میں آمنے سامنے کی لڑائی ۔لیکن میں ایک لشکر کے مقابلے میں اکیلا نہیں لڑ سکتا۔ہم تین لڑائیاں ہار چکے ہیں۔‘‘’’خدا کی قسم!‘‘ ابو جریج نے قہقہہ لگا کر کہا۔’’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ولید کا بیٹا بیوقوف ہو سکتا ہے۔میں یہودیوں جیسی ترکیب کی بات کر رہا ہوں۔میں دھوکے اور فریب کی بات کر رہا ہوں۔محمد )ﷺ(کو تم آمنے سامنے کی لڑائی میں نہیں مار سکتے۔‘‘’’اور تم اسے فریب کاری سے بھی نہیں مار سکتے۔‘‘خالد نے کہا۔’’فریب کبھی کامیاب نہیں ہوا۔‘‘بوڑھا ابو جریج خالد کی طرف جھکا اور اس کے سینے پر انگلی رکھ کر بولا۔’’کسی اور کا فریب ناکام ہو سکتا ہے ،یہودیوں کا فریب ناکام نہیں ہو گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فریب کاری یہودیوں کے مذہب میں شامل ہے۔میں لیث بن موشان کا دوست ہوں،کبھی اس کی باتیں سنو۔وہ دانشمند ہے اس کی زبان میں جادو ہے۔وہ تمہیں زبان سے مسحور کردے گا۔وہ کہتا ہے کہ سال لگ جائیں گے،صدیاں گزر جائیں گی،آخر فتح یہودیوں کی ہوگی۔دنیا میں کامیاب ہوگا تو صرف فریب کامیاب ہوگا۔مسلمان ابھی تعداد میں تھوڑے ہیں اس لیے ان میں اتفاق اور اتحاد ہے ۔اگر ان کی تعداد بڑھ گئی تو یہودی ایسے طریقوں سے ان میں تفرقہ ڈال دیں گے کہ مسلمان آپس میں لڑتے رہیں گے اور سمجھ نہ سکیں گے کہ یہ یہودیوں کی کارستانی ہے ۔محمد )ﷺ(انہیں یکجان رکھنے کیلئے کب تک زندہ رہے گا؟‘‘خالد اٹھ کھڑا ہوا۔ابو جریج بھی اٹھا۔خالد نے دونوں ہاتھ آگے کیے ،ابو جریج نے اس کے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لے لیے۔مصافحہ کرکے خالد اپنے گھوڑے پر سوار ہو گیا۔’’تم نے یہ تو بتایا نہیں کہ کہاں جا رہے ہو؟‘‘ابو جریج نے پوچھا۔’’مدینے۔‘‘’’مدینے؟‘‘ابو جریج نے حیرت سے پوچھا۔’’وہاں کیا کرنے جا رہے ہو؟اپنے دشمن کے پاس……‘‘’’میں محمد)ﷺ( کا جادو دیکھنے جا رہا ہوں۔‘‘خالد نے کہا اور گھوڑے کو ایڑ لگا دی۔

اس نے کچھ دور جا کر پیچھے دیکھا۔اسے ابو جریج کا قافلہ نظر نہ آیا۔خالدنشیبی جگہ سے نکل کر دور چلا گیا تھا۔اس نے گھوڑے کی رفتار کم کردی۔اسے ایسے لگا جیسے آوازیں اس کا تعاقب کر رہی ہوں۔’’محمد جادوگر……محمد کے جادو میں طاقت ہے۔‘‘’’نہیں ……نہیں۔‘‘اس نے سر جھٹک کر اپنے آپ سے کہا۔’’لوگ جس چیز کو سمجھ نہیں سکتے اسے جادو کہہ دیتے ہیں اور جس آدمی کا سامنا نہیں کر سکتے اسے جادوگر سمجھنے لگتے ہیں۔پھر بھی……کچھ نہ کچھ راز ضرور ہے۔محمد )ﷺ(میں کوئی بات ضرور ہے۔‘‘ذہن اسے چند دن پیچھے لے گیا۔ابو سفیان نے اسے ،عکرمہ اور صفوان کو بلا کر بتایا تھا کہ مسلمان مکہ پر حملہ کرنے آ رہے ہیں۔ابو سفیان کو یہ اطلاع دو شتر سواروں نے دی تھی جنہوں نے مسلمانوں کے لشکر کو مکہ آتے دیکھا تھا۔خالد اپنی پسند کے تین سو گھڑ سواروں کو ساتھ لے کر مسلمانوں کو راستے میں گھات لگا کر روکنے کیلئے چل پڑا تھا۔وہ اپنے اس جانباز دستے کو سر پٹ دوڑاتا لے جا رہا تھا۔اس کے سامنے تیس میل کی مسافت تھی۔اسے بتایا گیا تھا کہ مسلمان کراع الغیمم سے ابھی دور ہیں۔خالد اس کوشش میں تھا کہ مسلمانوں سے پہلے کراع اکغیمم پہنچ جائے۔مکہ سے تیس میل دور کراع الغیمم ایک پہاڑی سلسلہ تھا جو گھات کیلئے موزوں تھا۔اگر مسلمان پہلے وہاں پہنچ جاتے تو خالد کیلئے جنگی حالات دشوار ہو جاتے۔اس نے راستے میں صرف دو جگہ دستے کو روکااور گھوڑوں کو سستانے کا موقع دیا۔اس نے دو جگہوں پر اپنے گھوڑ سواروں کو اپنے سامنے کھڑ اکر کے کہا۔’’یہ ہمارے لیے کڑی آزمائش ہے۔اپنے قبیلے کی عظمت کے محافظ صرف ہم ہیں۔آج ہمیں عزیٰ اور ہبل کی لاج رکھنی ہے۔ہمیں اپنی شکست کا انتقام لینا ہے۔اگر ہم مسلمانوں کو کراع الغیمم کے اندر ہی روک کر انہیں تباہ نہ کر سکے تو مکہ پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگا۔ہماری بہنیں اور بیٹیاں ان کی لونڈیاں ہوں گی اور ہمارے بچے ان کے غلام ہوں گے۔عزیٰ اور ہبل کے نام پر حلف اٹھاؤ۔کہ ہم قریش اور مکہ کی آن اور وقار پر جانیں قربان کر دیں گے۔‘‘تین سوگھوڑ سواروں نے نعرے لگائے۔’’ہم عزیٰ اور ہبل کے نام پر مر مٹیں گے……ایک بھی مسلمان زندہ نہیں جائے گا……کراع الغیمم کی وادی میں مسلمانوں کا خون بہے گا……محمد کو زندہ مکہ لے جائیں گے……مسلمانوں کی کھوپڑیاں مکہ لے جائیں گے……کاٹ دیں گے……تباہ کر کے رکھ دیں

گے۔‘‘خالد کا سینہ پھیل گیا تھا اور سر اونچا ہو گیا تھا۔اس نے گھات کیلئے بڑی اچھی جگہ کا انتخاب کیا تھا ۔اس نے نہایت کارگر جنگی چالیں سوچ لی تھیں۔وہ اپنے ساتھ صرف سوار دستہ اس لیے لایا تھا کہ وہ مسلمانوں کو بکھیر کر اور گھوڑے دوڑا دوڑا کر لڑنا چاہتا تھا۔مسلمانوں کی زیادہ تعداد پیادہ تھی۔خالد کو یقین تھا کہ وہ تین سو سواروں سے ایک ہزار چار سو مسلمانوں کو گھوڑوں تلے روند ڈالے گا، اسے اپنے جنگی فہم و فراست پر اس قدر بھروسہ تھا کہ اس نے تیر انداز دستے کو اپنے ساتھ لانے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی تھی۔حالانکہ پہاڑی علاقے میں تیر اندازوں کو بلندیوں پر بٹھا دیا جاتا تو وہ نیچے گزرتے ہوئے مسلمانوں کو چن چن کر مارتے۔

آگے جاکر خالد نے دستے کو ذرا سی دیر کیلئے روکا تو ایک بار پھر اس نے اپنے سواروں کے جذبے کو بھڑکایا۔اسے ان سواروں کی شجاعت پر پورا اعتماد تھا۔مسلمان ابھی دور تھے۔خالد نے شتر بانوں کے بہروپ میں اپنے تین چار آدمی آگے بھیج دیئے تھے جو مسلمانوں کی رفتار کی اور دیگر کوائف کی اطلاعیں دے رہے تھے۔وہ باری باری پیچھے آتے اور بتاتے تھے کہ مسلمان کراع الغیمم سے کتنی دور رہ گئے ہیں ۔خالد ان اطلاعوں کے مطابق اپنے دستے کی رفتار بڑھاتا جا رہا تھا۔مسلمان رسول کریمﷺ کی قیادت میں معمولی رفتار سے اس پھندے کی طرف چلے آ رہے تھے جو ان کیلئے خالد کراع الغیمم میں بچھانے جا رہا تھا۔خالد اس اطلاع کو نہیں سمجھ سکا تھا کہ مسلمان اپنے ساتھ بہت سے دنبے اور بکرے لا رہے ہیں۔اسے اس سوال کا جواب نہیں مل رہا تھا کہ وہ مکہ پر حملہ کرنے آ رہے ہیں تو دنبے اور بکرے کیوں ساتھ لا رہے ہیں؟’’انہیں ڈر ہو گا کہ محاصرہ طول پکڑ گیا تو خوراک کم ہو جائے گی۔‘‘خالد کے ایک ساتھی نے خیال ظاہر کیا۔’’اس صورت میں وہ ان جانوروں کاگوشت کھائیں گے۔اس کے سواان جانوروں کا اور کیا استعمال ہو سکتا ہے!‘‘’’بے چاروں کو معلوم ہی نہیں کہ مکہ تک وہ پہنچ ہی نہیں سکیں گے۔‘‘خالد نے کہا ۔’’ان کے دنبے اور بکرے ہم کھائیں گے۔‘‘مسلمان ابھی کراع الغیمم سے پندرہ میل دور عسفان کے مقام پر تھے کہ خالد اس سلسلۂ کوہ میں داخل ہو گیا۔اس نے اپنے دستے کو پہاڑیوں کے دامن میں ایک دوسرے سے دور دور رکنے کو کہا اور خود گھات کی موزوں جگہ دیکھنے کیلئے آگے چلا گیا۔وہ درّے تک گیا۔یہی رستہ تھا جہاں سے قافلے اور دستے گزرا کرتے تھے۔وہ یہاں سے پہلے بھی گزرا تھا لیکن اس نے اس درّے کو اس نگاہ سے کبھی نہیں دیکھا تھا جس نگاہ سے آج دیکھ رہا تھا۔اس نے اس درّے کو دائیں بائیں والی بلندیوں پر جا کر دیکھا۔نیچے آیا۔چٹانوں کے پیچھے گیا،اور گھوڑوں کو چھپانے کی ایسی جگہوں کو دیکھا جہاں سے وہ اشارہ ملتے ہی فوراً نکل آئیں اور مسلمانوں پر بے خبری میں ٹوٹ پڑیں۔وہ مارچ ۶۲۸ء کے آخری دن تھے۔موسم ابھی سرد تھا مگر خالد کااور اسکے گھوڑے کاپسینہ بہہ رہا تھا۔اس نے گھات کا علاقہ منتخب کرلیا،اور اپنے دستے کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے گھوڑوں کو درّے کے علاقے میں چھپا دیا۔اب اس نے اپنے ان آدمیوں کوجو مسلمانوں کی پیش قدمی کی اطلاعیں لاتے تھے ،اپنے پاس روک لیا،کیونکہ خدشہ تھا کہ مسلمان ان کی اصلیت معلوم کر لیں گے۔مسلمان قریب آ گئے تھے۔ رات کو انہوں نے پڑاؤ کیا تھا۔

گلی صبح جب نمازِ فجر کے بعد مسلمان کوچ کی تیاری کر رہے تھے ۔ایک آدمی رسول اﷲﷺ کے پاس آیا۔’’تمہاری حالت بتا رہی ہے کہ تمدوڑتے ہوئے آئے ہو۔‘‘رسول اﷲﷺ نے کہا۔’’اور تم کوئی اچھی خبر بھی نہیں لائے۔‘‘’’یا رسول اﷲﷺ! ‘‘مدینہ کے اس مسلمان نے کہا۔’’خبر اچھی نہیں اور اتنی بری بھی نہیں۔مکہ والوں کی نیت ٹھیک نہیں۔میں کل سے کراع الغیمم کی پہاڑیوں میں گھوم پھر رہا ہوں ،خدا کی قسم!مجھے وہ نہیں دیکھ سکے جنہیں میں دیکھ آیا ہوں۔میں نے ان کی تمام نقل و حرکت دیکھی ہے۔‘‘’’کون ہیں وہ؟‘‘’’اہلِ قریش کے سوا اور کون ہو سکتا ہے؟‘‘اس نے جواب دیا۔’’وہ سب گھڑ سوار ہیں اور درّے کے ارد گرد کی چٹانوں میں چھپ گئے ہیں۔‘‘’’تعداد؟‘‘’’تین اور چار سوکے درمیان ہے۔‘‘رسولِ کریمﷺ کے اس جاسوس نے کہا۔’’میں نے اگر صحیح پہچانا ہے تو وہ خالد بن ولید ہے جس کی بھاگ دوڑ کو میں سارادن چھپ چھپ کے دیکھتا رہا ہوں۔میں اتنی قریب چلا گیا تھا کہ وہ مجھے دیکھتے تو قتل کر دیتے۔خالد نے اپنے سواروں کودرّے کے ارد گرد پھیلا کر چھپا دیا ہے۔کیا یہ غلط ہو گا کہ وہ گھات میں بیٹھ گئے ہیں؟‘‘’’مکہ والوں کو ہمارے آنے کی اطلاع ملی تو وہ سمجھے ہوں گے کہ ہم مکہ کا محاصرہ کرنے آئے ہیں۔‘‘صحابہ کرامؓ میں سے کسی نے کہا۔’’قسم خدا کی! جس کے ہاتھ میں ہم سب کی جان ہے۔‘‘رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا۔’’اہلِ قریش مجھے لڑائی کیلئے للکاریں گے تو بھی میں نہیں لڑوں گا۔ہم جس ارادے سے آئے ہیں اس ارادے کو بدلیں گے نہیں۔ہماری نیت مکہ میں جاکر عمرہ کرنے کی ہے اور ہم یہ دنبے اور بکرے قربانی کرنے کیلئے ساتھ لائے ہیں۔میں اپنی نیت میں تبدیلی کرکے خدائے ذوالجلال کو ناراض نہیں کروں گا۔ہم خون خرابہ کرنے

نہیں عمرہ کرنے آئے ہیں۔‘‘’’یا رسول اﷲﷺ!‘‘ ایک صحابیؓ نے پوچھا۔’’وہ درّے میں ہمیں روکیں گے تو کیا ہم پر اپنے دشمن کا خون خرابہ جائز نہیں ہو گا؟‘‘صحابہ کرامؓ رسولِ خداﷺ کے ارد گرد اکھٹے ہو گئے۔ اس صورتِ حال سے بچ کر نکلنے کے طریقو ں پر اور راستوں پر بحث و مباحثہ ہوا۔رسولِ کریمﷺ اچھے مشورے کو دھیان سے سنتے اور اس کے مطابق حکم صادر فرماتے تھے۔ آخر رسولِ خداﷺ نے حکم صادر فرمایا۔آپﷺ نے بیس گھوڑ سوار منتخب کیے اور انہیں ان ہدایات کے ساتھ آگے بھیج دیا کہ وہ کراع الغیمم تک چلے جائیں لیکن درّے میں داخل نہ ہوں ۔وہ خالد کے دستے کا جائزہ لیتے رہیں اور یہ دستہ ان پر حملہ کرے تو یوں لڑیں کہ پیچھے کو ہٹتے آئیں اور بکھر کر رہیں۔تاثر یہ دیں کہ یہ مدینہ والوں کا ہراول جَیش ہے
۔ان بیس سواروں کو دعاؤں کے ساتھ روانہ کرکے باقی اہلِ مدینہ کا راستہ آپﷺ نے بدل دیا۔آپﷺ نے جو راستہ اختیار کیا وہ بہت ہی دشوار گزار تھااور لمبا بھی تھا۔ لیکن آپﷺ لڑائی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایک مشکل یہ بھی تھی کہ اہلِ مدینہ میں کوئی ایک آدمی بھی نہ تھا جو اس راستے سے واقف ہوتا۔یہ ایک اور درّہ تھا جو مثنیہ المرار کہلاتا تھا۔اسے ذات الحنظل بھی کہتے تھے۔رسولِ کریمﷺ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس درّے میں داخل ہو گئے اور سلسلۂ کوہ کے ایسے راستے سے گزرے جہاں سے کوئی نہیں گزرا کرتا تھا۔وہ راستہ کسی کے گزرنے کے قابل تھا ہی نہیں۔خالد کی نظریں مسلمانوں کے ہراول دستے پر لگی ہوئی تھیں۔لیکن ہراول کے یہ بیس سوار رک گئے تھے۔کبھی ان کے دو تین سوار درّے تک آتے اور اِدھر اُدھر دیکھ کر واپس چلے جاتے۔اگروہ بیس کے بیس سوار درّے میں آ بھی جاتے تو خالد انہیں گزر جانے دیتا کیونکہ اس کا اصل شکار تو پیچھے آ رہا تھا۔ان بیس سواروں پر حملہ کرکے وہ اپنی گھات کو بے نقاب نہیں کرنا چاہتا تھا۔یہ کوئی پرانا واقعہ نہیں تھا۔چند دن پہلے کی بات تھی۔خالد پریشان ہو رہا تھا کہ مسلمانوں کا لشکر ابھی تک نظر نہیں آیا،کیااس نے کوچ ملتوی کر دیا ہے یا اسے گھات کی خبر ہو گئی ہے؟اس نے اپنے ایک شتر سوار سے کہا کہ وہ اپنے بہروپ میں جائے اور دیکھے کہ مسلمان کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟اس دوران بیس مسلمان سواروں نے اپنی نقل و حرکت جاری رکھی ،ایک دو مرتبہ وہ درّے تک آئے اورذرا رک کر واپس چلے گئے۔ ایک دو مرتبہ وہ پہاڑیوں میں کسی اور طرف سے داخل ہوئے۔خالد چھپ چھپ کر اُدھر آ گیا۔وہ سوار وہاں سے بھی واپس چلے گئے۔اس طرح انہوں نے خالد کی توجہ اپنے اوپر لگائے رکھی۔خالد کے سوار اشارے کے انتظار میں گھات میں چھپے رہے۔
#جاری_ہے




Current Affairs

*📌Current Affairs*                              

*افغان حکومت نے مزید 100 طالبان قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کردیا*

طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر سیز فائر اعلان کے بعد افغان حکومت نے دو ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں سے 100 کو چھوڑ دیا گیا ہے۔

افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے بگرام جیل سے 100 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کرنے کے اعلان کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

افغان طالبان کی لیڈرشپ نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر تین روز کی جنگ بندی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام جنگجوؤں کو حکم صادر کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں بھی دیگر مسلمان ملکوں کی طرح عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ نماز عید کے بعد اپنے مختصر خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت حکومت 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی تاکہ امن معاہدے کو پورا کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے کیے گئے ان اعلانات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امن عمل کی جانب اسے ایک قدم قرار دیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کے فروغ کا شاندار موقع فراہم ہوا ہے۔

افغانستان میں جارحانہ کارروائیوں کے تعطل کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان عوام کی یہ دیرینہ اور بھرپور خواہش ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔

انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کی حکومت پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مجوزہ امن مذاکرات کی راہ میںحائل رکاوٹ دور کی جا سکے۔

اس سے قبل امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی ٹویٹ میں کہا کہ عید کے مبارک موقع پر آپ سب کو دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عید کے دوران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا مقصد عیدالفطر کے دوران جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کا اظہار کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے اعلان کیا تھا کہ افغان حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی میں جلد تیزی لائی جائے گی۔ وہ طالبان کے کیساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کو اشرف غنی نے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بطور ذمہ دار حکومت ایک قدم بڑھتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم طالبان قیدیوں کی رہائی میں تیزی کو یقینی بنائیں گے۔

ادھر عبد اللہ عبداللہ نے بھی جنگ بندی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کو پہلی ترجیح دی جانی چاہیے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں ان کہنا تھا کہ امن افغان عوام کی ترجیح ہے۔ وہ اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو ان مشکلات کو ختم کر سکتا ہے جن کا سامنا افغان عوام کو طویل 
عرصے  ہے۔
*TRANSLATION
 CCURRENT AFRAPRAI * * The Afghan government released more than 100 Taliban prisoners from Bagram jail * After the announcement of the Testiage on the Eid Fluor, the Afghan government announced to release two thousand prisoners, out of which 100. The statement issued by the Afghan National Security Council spokeswoman Javed Faisal has been confirmed that the government has been released 100 Taliban prisoners from the Bagram jail. This move has been raised under the Taliban's good news after the announcement of war against the Taliban. The Afghan Taliban leader announced on the week that three days of war will be done on the occasion of Eid Factor. All the fighters have been promised in this regard. It is believed that Eid ulhatl is being celebrated like other Muslim countries in Afghanistan. After his prayer, his short address was in Afghan short Ashraf Ghani announced that he appreciates the war-by-step decision. Under the passionate passion, the government will release 2 thousand Taliban prisoners to the peace agreement so that the peace deal can be fulfilled. US Foreign Minister Mike Pompio and Representative Special Zalmay Khel Zad, asked the announcements to the peace process by giving the announcements to the Taliban and the Afghan government. US Foreign Minister Mike Pompopo appreciated temporary warning on the occasion of Eid Factor in Afghanistan, saying that it has been a great opportunity to promote peace efforts in the war-country country. He welcomed the announcement of aggressive operations in Afghanistan, he said that the Afghan people have long and full desire that peace in the country is established. He emphasized the government of Afghan President Ashraf Ghani that the process of exchange of prisoners with the Taliban should be accessed so that the obstacle of the proposed peace talks could be removed. Earlier, the United States representative, Zalmi Khalil Zad welcomed the decision of three-day war against the Taliban and the Afghan government. He said in the Tweet Tweet on Twitter's website, on the congratulation of Eid, you offer Delhi Eid Happy Birthday. He said that during the Eid, welcomed the three-day war against the Taliban and the Afghan government. Remember that President As Arafat Ghani announced to release two thousand Taliban prisoners. This move has been raised under the Taliban's three-day war after the passage. Afghan President Ashraf Ghani spokesman told his twitter message that the purpose of release of the Taliban prisoners is to express passion in response to the announcement of war against the al-Fitr. It was believed that while addressing the nation, Ashraf Ghani announced that the Afghan government will be able to quickly expand the release of the Taliban prisoners. They are ready for peace talks with the Taliban. The Taliban was announced for three days on the occasion of Eid Fitrus, which Ashraf Ghani accepted immediately, saying that we would like to be a step-by-step government to increase the release of Taliban prisoners. Observer, Abdullah Abdullah also welcomed the fighting of the war, and the negotiations should be given the first priority to deal with the situation born by Corona Warda. In one of his Tweet, he said that the peace is the priority of the Afghan people. They support the move that can end these difficulties that face the Afghan people long.
*
📌Current Affairs* 

*وزیراعظم اورترک صدرکا رابطہ،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پرگفتگو*

وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے عمران خان سے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اور ترک عوام کی جانب سے مشکل وقت میں ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کورونا کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے طبی آلات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں مدد دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی عکاس ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال میں قرضوں میں ریلیف پر ترکی کے عالمی کردار، اور معاشی مسائل پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ استحکام کے لیے قرضوں میں ریلیف کے لیے جامع اور قابل عمل منصوبے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ترک صدر کو کورونا کے تناظر میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تخریب کاری کو مسترد کر دیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور انسانیت سوز سلوک کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری ڈبل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ترک صدر نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ یہ یقین دہانی رجب طیب اردوان نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کرائی۔

ترک صدر نے ان غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جن کے پیارے جمعہ کو پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

صدر اردوان نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر علوی نے بھی صدر اردوان اور ترکی کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کورونا وائرس کی وبا کے موجودہ چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی شہریوں کی نگہداشت اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے آلات بھیجنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں طیارے کے افسوسناک حادثے کے بعد یکجہتی کا پیغام دینے پر صدر اردوان کی تعریف کی۔ صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا دونوں ملکوں کے آزمودہ اور بے مثال دوستانہ 
* Current afairs 
* * Prime Minister and Teacher President Contacting the Paradise of Human Rights, occupied the prime minister Imran Khan, about the President of the Taliban Peshawar. During the discussion, both the leaders expressed congratulations and good wishes. The Turkish President regretted Imran Khan from the plane crash and assured all kinds of help in the difficult time by the Turkish people. Both leaders also agreed to increase mutual cooperation against Corona Virus. Prime Minister Imran Khan reported about the Turkish President to take care of the medical devices while giving the police against the corresponding measures. He said that in difficult times, the reflective of the historical relations of both countries. Prime Minister Imran Khan also talked about the Turkish role in the loan in the loan in the city of Karona, and economic issues. He said that the need for a stability in the loan for the relief is a comprehensive and procrelated project. The Prime Minister also informed the Turkish President in the context of corruption against the Muslims in India, saying that the global community should be rejected against Muslims in India in India. Prime Minister Imran Khan also briefed the Turkish President Tayyip-e-Jawan, but also in the occupied Kashmir of human rights in Kashmir, and informed humanity. He said that Kashmiri is a double lock in the occupied valley. It was believed that last day, the Turkish President showed the commitment to always with Pakistan. This assurance rejected Tajik Teshawar during his telephone on his telephone, Dr. Arif Alvi. The Turkish President expressed condolences to the father of his father, whose love was on Friday, was trapped with the life of the PIA plane. President Oravan also expressed his good wishes for the people of Pakistan by the Turkish government and the people of the East Fifty. President Alvi also congratulated the fascinating of President and President of Turkey and hoped that the current challenge of Korona virus will be overcome. He thanked the Turkish President when he sent the Pakistani citizens and the protection of Koranon virus in this difficult time. President Arif Alivi appreciated President Oravan on giving a message of solidarity after the plane's sudden accident in Karachi. The President reiterated the commitment that Pakistan will keep his role in the promotion of a testimony and uniquely friendly relationship between the two countries.
Current Affairs* 

*طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے والد نے پی آئی اے انکوائری کو مسترد کردیا*

کراچی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے پی آئی اے انکوائری کو مسترد کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے سجاد گل کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد شرور عید کے دوسرے روز شہید کیپٹن پائلٹ سجاد گل کے گھر پہنچے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر شہید پائلٹ کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے حکام پر برس پڑے اور کہا کہ حکام نااہل اور نالائق ہیں، تحقیقات کرا کے خود ہی لیک کراتے ہیں، جسے مسترد کرتے ہیں۔

گل محمد بھٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ جب تک بلیک باکس کی رپورٹ نہیں آ جاتی، کسی رپورٹ پر اعتبار نہیں کریں گے۔

اس موقع پر چودھری سرور نے کہا کہ تحقیقات غیر جانبدار ہوں گی، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ بلیک باکس کی ریکارڈنگ خاندان کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے سجاد گل شہید کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
📌Current Affairs* 

*امریکی وزیر خارجہ کا افغانستان میں عیدالفطر پر عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم*

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کو سراہا، جس سے جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کے فروغ کا شاندار موقع فراہم ہوا ہے۔

افغانستان میں جارحانہ کارروائیوں کے تعطل کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان عوام کی یہ دیرینہ اور بھرپور خواہش ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔

انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کی حکومت پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مجوزہ امن مذاکرات کی راہ میںحائل رکاوٹ دور کی جا سکے۔

اس سے قبل امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی ٹویٹ میں کہا کہ عید کے مبارک موقع پر آپ سب کو دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ عید کے دوران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے بعد جذبہ خیر سگالی کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا مقصد عیدالفطر کے دوران جنگ بندی کے اعلان کے جواب میں جذبہ خیرسگالی کا اظہار کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے اعلان کیا تھا کہ افغان حکومت طالبان قیدیوں کی رہائی میں جلد تیزی لائی جائے گی۔ وہ طالبان کے کیساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جس کو اشرف غنی نے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بطور ذمہ دار حکومت ایک قدم بڑھتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم طالبان قیدیوں کی رہائی میں تیزی کو یقینی بنائیں گے۔

ادھر عبد اللہ عبداللہ نے بھی جنگ بندی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات کو پہلی ترجیح دی جانی چاہیے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں ان کہنا تھا کہ امن افغان عوام کی ترجیح ہے۔ وہ اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو ان مشکلات کو ختم کر سکتا ہے جن کا سامنا افغان عوام کو طویل عرصے سے ہے۔
📌Current Affairs* 

*عید کے تیسرے روز بعض علاقوں میں رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی*

عید کا دوسرا دن بھی گرمی میں گزر گیا۔ آدھا دن لوگوں نے گھروں میں گزار دیا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود پارہ ہائی رہا اور کسی نے باہر کا رُخ نہ کیا۔ صرف نہر میں گرمی سے تنگ کچھ لوگ ٹھنڈک کی تلاش میں نکل آئے۔

عید کے دوسرے روز بھی گرمی جوبن پر رہی۔ ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت بلند رہا۔ عید پر لاک ڈاؤن نرم رکھا گیا، مگر گرمی زیادہ ہونے کے باعث لوگوں کی اکثریت باہر نہ نکلی۔

لاہور میں درجہ حرارت 43 اور کراچی میں 33 کو چھو گیا۔ دادو میں پارہ ہائی رہا اور 48، پڈعیدن میں 47، رحیم یار خان میں 46 ریکارڈ کیا گیا۔

جموں میں پارہ 40، بارہ مولہ اور اننت ناگ میں 26 درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ گرمی کا زور توڑنے کیلئے کچھ منچلے لاہور کی نہر میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔ کچھ خاندان بھی کورونا کے ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پہنچ گئے۔

عید کا تیسرا روز بھی موسم کا حال بتانے والوں نے گرم اور خشک بتایا ہے لیکن بعض علاقوں میں رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
* cCurrent Affairs * *
 The pilot pilot's father in the plane accident rejected PIA inquiry * Dad, Parat Pilot Sajadad Gul's father Gul Mohammad Bhatti has rejected the PIA inquiry. Governor Punjab Chaudhry Server has assured justice to Sajjad Gul's Paleana. According to the details, the Governor of the Punjab Chaudhry Mohammad Shirwar Eid, the martyr of Captain Pilot arrived at Sajadad Gul's house and condemned his family and the winner. On this occasion, the father of the martye pilot was raised on the Palestin Bhatti PIA officials and said that authorities are unaware and stares, leaving themselves, which rejects themselves. Gul Mohammad Bhatti said that PIA rejects the reports. Unless the blackbox's report does not report, no report will be confident. On this occasion, Chaudhry Server said that the investigation will be neutral, no kind of discount will be taken. Blackbox recording will provide family. He assured Justice to the Salad Gala Shaheed. 
* U.S.Rent Affairs * * US Foreign Minister welcomed temporary war on Eid Fluorescence in Afghanistan * US Foreign Minister Mike Pompio appreciated temporary war on Afghanistan in the Afghanistan, which has provided a great opportunity to promote peace efforts in the war-country country. He welcomed the announcement of aggressive operations in Afghanistan, he said that the Afghan people have long and full desire that peace in the country is established. He emphasized the government of Afghan President Ashraf Ghani that the process of exchange of prisoners with the Taliban should be accessed so that the obstacle of the proposed peace talks could be removed. Earlier, the United States representative, Zalmi Khalil Zad welcomed the decision of three-day war against the Taliban and the Afghan government. He said in the Tweet Tweet on Twitter's website, on the congratulation of Eid, you offer Delhi Eid Happy Birthday. He said that during the Eid, welcomed the three-day war against the Taliban and the Afghan government. Remember that President As Arafat Ghani announced to release two thousand Taliban prisoners. This move has been raised under the Taliban's three-day war after the passage. Afghan President Ashraf Ghani spokesman told his twitter message that the purpose of release of the Taliban prisoners is to express passion in response to the announcement of war against the al-Fitr. It was believed that while addressing the nation, Ashraf Ghani announced that the Afghan government will be able to quickly expand the release of the Taliban prisoners. They are ready for peace talks with the Taliban. The Taliban was announced for three days on the occasion of Eid Fitrus, which Ashraf Ghani accepted immediately, saying that we would like to be a step-by-step government to increase the release of Taliban prisoners. Observer, Abdullah Abdullah also welcomed the fighting of the war, and the negotiations should be given the first priority to deal with the situation born by Corona Warda. In one of his Tweet, he said that the peace is the priority of the Afghan people. They support the move that can end these difficulties that face the Afghan people long.  cCurrent Affairs * * On the third day of Eid, the previous windows for the night to break the night, the second day of Eid passed in heat. Half day people spent in the houses. Despite the softness in Lockwat, the Pari was high and nobody turned out. Some people tightened in the canal only came out to find cooling. The second day of Eid was on the heat. The temperatures raised in most parts of the country. Lock was kept soft on Eid, but due to heat, the majority of people did not get out. Temperature in Lahore 43 and 33 in Tariile. Dadu was high and 48, 47 in Paddind, 46 recorded in Rahim Yar Khan. In Jammu, 26 temperature recorded in twelve Mahha and Anant Nag. Some breaks were looking for debt in the canal of Lahore to break the heat. Some families also reached Corona's SPPs while keeping the tremendous. The third day of Eid has also told the weather and dry, but in some areas, cooling has been predicted at night.

Know the meaning of your name..اپنے نام‌کے معنی جانئے

اپنے نام‌کے معنی جانئے۔ ﺁﺩﻡ Adam ﮔﻨﺪﻣﯽ ﺁﺻﻒ Asif ﺍﯾﮏ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺁﻓﺎﻕ Afaq ﺁﺳﻤﺎﻧﯽ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﺁﻓﺘﺎﺏ Aftab ﺳﻮﺭﺝ ﺍﺑﺎﻥ Aban ﻭﺍﺿﺢ، ﻇﺎﮨﺮ ﺍﺑﺘﺴﺎﻡ Ibtisam ...